خیبرپختونخوا حکومت عوامی میڈیٹ کا بھر پور احترام کریگی ،بنیادی مسائل تر جیحی بنیادوں پر حل کرے گی،شکیل خان

منگل 5 مئی 2015 22:02

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 مئی۔2015ء) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر برائے بہبود آبادی شکیل خان ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت محرومیوں کے ازالے ، عوام کی بے لوث خدمت کا جذبہ لے کر میدان سیاست میں برسر اقتدار آئی ہے اور صوبائی حکومت عوامی میڈیٹ کا بھر پور احترام کریگی اور عوام کے بنیادی مسائل تر جیحی بنیادوں پر حل کرے گی۔

ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے آج اپنے دفتر پشاور میں تھانہ بٹ خیلہ ملاکنڈ کے ایک نمائندہ وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔ وفد مشیر وزیر اعلیٰ کو اپنے مسائل ومشکلات سے آگاہ کیا ۔ وزیر اعلیٰ کے مشیر نے کہا کہ وہ علاقے کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہے اور انکے حلقے کے ترقیاتی کاموں کے لئے خطیر رقوم مختص کی گئی ہیں اور ایمانداری سے انکی پائی پائی خرچ کی جائے گی۔

(جاری ہے)

اُنہوں نے کہا کہ حلقہ میں کئی ایک ترقیاتی منصوبوں پر کام کا آغاز بھی کردیا گیاہے جنکی تکمیل سے علاقہ کے لوگ بہت جلد استفادہ کریں گے ۔ اُنہوں نے کہاکہ حلقہ پی کے ۔99میں خیر وکنڈ ۔ شگی کالونی طوطاکان ، پلئی ، تھانہ ، بٹ خیلہ اور بوگرجچ وغیرمواضعات کے لئے کرڑوں روپے مختص کئے گئے ہیں۔ شکیل خان نے کہا کہ ترقیاتی کاموں کے ساتھ ساتھ صحت و تعلیمی معیار کی بہتری کے لئے بھی فنڈز مختص کئے گئے ہیں۔ اور حکومت نے واپڈہ سے متعلق مشکلات کم کرنے کے لئے بھی خطیر رقم جاری کی ہے جس سے بجلی سے متعلق مسائل میں خاطر خواہ کمی آئے گی۔ وفد نے وزیر اعلیٰ کے مشیر کو بھرپور حمایت کا یقین دلایا اور موجودہ حکومت کی پالیسوں اور اقدامات کی تعریف کی۔

متعلقہ عنوان :