چیئرمین سینیٹ نے آفتاب احمد خان شیرپاؤ پر حملے سے متعلق تفصیلی رپورٹ طلب کر لی

منگل 5 مئی 2015 21:59

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 مئی۔2015ء) چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے سابق وفاقی وزیر اور قومی اسمبلی کے رکن آفتاب احمد خان شیرپاؤ پر حملے سے متعلق تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو سینیٹ کے اجلاس میں مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر نثار محمد خان نے آفتاب شیرپاؤ کے قافلے پر خود کش حملے کا معاملہ اٹھایا جس پر چیئرمین سینیٹ میاں رضاربانی نے کہا کہ وزارت داخلہ اس سلسلے میں تفصیلی رپورٹ پیش کرے۔ قائد ایوان راجہ ظفر الحق نے کہا کہ آفتاب احمد خان شیرپاؤ پر چوتھی بار حملہ کیا ہے۔. اس واقعہ سے متعلق جمعرات کو ایوان میں تفصیلی رپورٹ پیش کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :