اجنبی شخص خود کو سینیٹر ظاہر کر کے ایوان میں داخل ٗ سینیٹ کی سکیورٹی کا پول کھول دیا

چیئرمین سینیٹ نے سیکیورٹی چیف سمیت اہلکاروں کو معطل کردیا

منگل 5 مئی 2015 21:55

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 مئی۔2015ء) ایک اجنبی شخص خود کو سینیٹر ظاہر کر کے ایوان میں داخل ہوا اور سینیٹ کی سکیورٹی کا پول کھول دیا جس پر سکیورٹی اہلکاروں نے اسے حراست میں لے لیا ٗ چیرمین سینیٹ نے سکیورٹی چیف سمیت اہلکاروں کو معطل کردیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ایک اجنبی شخص نے خود کو سینیٹر ظاہر کیا تو سکیورٹی اہلکاروں نے بھی اس سے کچھ پوچھنے کی زحمت نہ کی جس پر وہ شخص با آسانی سینیٹ میں داخل ہوگیا تاہم کچھ دیر بعد اس غیر متعلقہ شخص کی نشاندہی پر سکیورٹی اہلکاروں نے اسے فوری طور پر حراست میں لے لیا اور پوچھ گچھ شروع کردی۔

نجی ٹی وی کے مطابق چیئرمین سینٹ رضا ربانی نے ایوان کے اندر غیر متعلقہ شخص کے داخلے کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے سینیٹ کے چیف سیکورٹی اذفیسر سمیت دیگر اہلکاروں کو بھی معطل کردیا ہے جب کہ واقعے کی تحقیقات کا حکم بھی دے دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :