Live Updates

خیبر پختونخوا میں بلدیاتی الیکشن صرف انتخابات نہیں ٗ انقلاب ہوگا ٗ عمران خان

کوئی ڈیزل کے پرمٹ سے بک رہا ہے تو کوئی جاگ پنجابی جاگ کے نعرے لگاتا ہے ٗیورپ میں کوئی درخواستیں لے کر کسی کے پیچھے نہیں پھرتا ٗ پاکستان اسلام کے نام پر بنا، ہمیں تعلیم پر خاص توجہ دینی چاہئے، تعلیم ہر بچے کا بنیادی حق ہے ٗ2015 انتخابات کا سال ہے جس سے بہت بڑی تبدیلی آنے والی ہے، پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ کا جلسے سے خطاب

منگل 5 مئی 2015 21:55

کوہستا ن/بشام(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 مئی۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں بلدیاتی الیکشن صرف انتخابات نہیں ٗ انقلاب ہوگا ٗ کوئی ڈیزل کے پرمٹ سے بک رہا ہے تو کوئی جاگ پنجابی جاگ کے نعرے لگاتا ہے ٗیورپ میں کوئی درخواستیں لے کر کسی کے پیچھے نہیں پھرتا ٗ پاکستان اسلام کے نام پر بنا، ہمیں تعلیم پر خاص توجہ دینی چاہئے، تعلیم ہر بچے کا بنیادی حق ہے ٗ2015 انتخابات کا سال ہے جس سے بہت بڑی تبدیلی آنے والی ہے۔

بشام میں جلسہ عام سے خطاب کے دوران عمران خان نے کہا کہ یورپ میں کوئی درخواستیں لے کرکسی کے پیچھے نہیں پھرتا، ان کے مسائل ان کے گھر کے دروازے پر حل ہوتے ہیں ٗ پاکستان میں رائج نظام اشرافیہ کا نظام ہے، جس کی وجہ سے ملک کے خوبصورت علاقوں میں ترقی نہیں ہورہی، خیبر پختونخوا میں 30 مئی کو بلدیاتی انتخابات ہورہے ہیں، یہ انتخابات نہیں بلکہ انقلاب ہوگا،عوام کے فنڈ عوامی نمائندوں کے پاس آئیں گے اور رکن قومی و صوبائی اسمبلی کا کام صرف قانون سازی ہوگا۔

(جاری ہے)

عمران خان نے کہا کہ کوئی اسلام بیچ رہا ہے اور خود ڈیزل کے پرمٹ سے بک رہا ہے، کوئی پختونوں کا نمائندہ ثابت کرنے کی کوشش کرتا ہے، کوئی جاگ پنجابی جاگ کے نعرے لگاتا ہے تو کوئی لندن میں بیٹھ کر تقریروں میں رونے اور گانا گانے لگتا ہے لیکن کوئی عوام کے حقوق کے بارے میں نہیں بتاتا، وہ لوگوں سے اپیل کرتے ہیں کہ بلدیاتی انتخابات میں لوگ اہل لوگوں کو منتخب کرائیں۔

اس سے قبل کوہستان میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ پاکستان اسلام کے نام پر بنا، ہمیں تعلیم پر خاص توجہ دینی چاہئے، تعلیم ہر بچے کا بنیادی حق ہے ، انہوں نے دھاندلی کے خلاف آواز اٹھائی اور ہمت نہیں ہاری، یہی وجہ ہے کہ این اے 125 کا فیصلہ ان کے حق میں آیا۔ ابھی انہیں مزید فرعونوں سے مقابلے کرنے ہیں، کراچی میں بھی ایک فرعون ہے۔

2015 انتخابات کا سال ہے جس سے بہت بڑی تبدیلی آنے والی ہے۔عمران خان نے کہاکہ مدینے کا نظام ملک بھر میں نافذ کریں گے ایسانظام جس میں غریب اور امیر ایک ساتھ علم حاصل کریں گے اور امیر و غریب میں کوئی فرق باقی نہیں رہے گا انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف صرف خیبرپختونخوا میں نہیں بلکہ ملک بھر میں ایسا نظام لائیں گی جس میں عوام کو نوکریوں کیلئے ایم این ایز کے پیچھے نہیں بھاگنا پڑیگا تحریک انصاف کے قائد نے کہا کہ ملک میں آئندہ ہونے والے بلدیاتی انتخابات صرف الیکشن نہیں بلکہ انقلاب ہوگا۔

عمرا ن خان نے کوہستان میں نیشنل پارک بنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ کوہستان سے درخت کاٹنے کا سلسلہ بند کروائیں گے، علاقے میں سیاحت کو فروغ دیں گے جس کے باعث ہر شخص کو لکڑیاں کاٹنے سے زیادہ آمدنی حاصل ہوگی، کوہستان میں پانی سے بجلی بنائی جاسکتی ہے۔عمران خان نے کہاکہ بہت بڑی تبدیلی آنے والی ہے، حکمران عوام کا پیسہ چوری کرکے باہر لے گئے، کرپشن پر ہاتھ ڈال رہے ہیں، کے پی کے پولیس میں انقلابی تبدیلیاں لائیں گے، تھانوں میں جرگے بٹھائیں گے، کپتان نے خیبرپختونخوا پولیس کی تنخواہ بڑھانے کا بھی اعلان کردیاانہوں نے کہا کہ تحریک انصاف صرف خیبرپختونخوا میں نہیں بلکہ ملک بھر میں ایسا نظام لائیں گی۔

جس میں عوام کو نوکریوں کے لئے ایم این ایز کے پیچھے نہیں بھاگنا پڑے گا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات