ایم کیو ایم کے رکن قومی اسمبلی خواجہ سہیل پر بھتہ خوری کے الزامات بے بنیاد ہیں: رابطہ کمیٹی ایم کیو ایم

muhammad ali محمد علی منگل 5 مئی 2015 21:46

ایم کیو ایم کے رکن قومی اسمبلی خواجہ سہیل پر بھتہ خوری کے الزامات بے ..
کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 5 مئی 2015 ء) ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ایم کیو ایم کے رکن قومی اسمبلی خواجہ سہیل پر بھتہ خوری کے الزامات بے بنیاد ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق رابطہ کمٹی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ انکم ٹیکس ڈیپارٹمنٹ، ایم کیو ایم یونٹ آفس اور ذمہ داران پر لگائے گئے الزامات سراسر بے بنیاد ہیں۔ میڈیاء پر چلائی جانے والی ایسی خبریں ایم کیو ایم کے میڈیاء ٹرائل کا حصہ ہے۔ بنا شواہد اور تفتیش کے کسی سیاسی جماعت یا سیاسی شخصیت پر الزام نہ لگایا جائے۔