پشاور ہائی کورٹ کے سبکدوش ہونے والے جج ملک منظور حسین کے اعزازمیں فل کورٹ ریفرنس

منگل 5 مئی 2015 21:36

پشاور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 مئی۔2015ء) پشاور ہائی کورٹ میں منگل کے روز سبکدوش ہونے والے پشاور ہائی کورٹ کے جج جسٹس ملک منظور حسین کے اعزازمیں فل کورٹ ریفرنس منعقد ہوا جس میں چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس مظہر عالم خان میاں خیل سمیت دیگر جج صاحبان،ایڈوکیٹ جنرل خیبر پختونخوا عبدالطیف خان یوسفزئی،ایڈیشنل اٹارنی جنرل سید محمد عتیق شاہ،صدر پشاور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن فدا گل خان ایڈوکیٹ، لاء آفیسرز،پشاور ہائی کورٹ بار اور ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کی کابینہ اور سینئر وکلاء نے شرکت کی۔

واضح رہے کہ جسٹس ملک منظور حسین6مئی 1953کو ایبٹ آباد میں پیدا ہوئے اور پشاور یونیورسٹی سے ایل ایل بی کرنے کے بعد 1978میں وکالت شروع کی۔ 1980میں وہ ہائی کورٹ اور1999میں سپریم کورٹ کے وکیل بنے جبکہ 2013 میں وہ پشاور ہائی کورٹ کے ایڈیشنل جج مقرر ہوئے اور2014میں انہوں نے ہائی کورٹ کے مستقل جج کی حیثیت سے حلف اٹھایا۔

(جاری ہے)

جسٹس ملک منظور حسین کے اعزازمیں پشاور ہائی کورٹ پشاور میں منعقدہ فل کور ٹ ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس مظہر عالم خان میاں خیل نے کہا کہ جسٹس ملک منظور حسین نے 2سال اور ایک مہینہ بطور جج اپنے آپ کو ایک بہترین جج کے تمام اوصاف سے مزئین جج ثابت کیا وہ انتہائی محنتی اور ملنسارتعاون کرنے والی شخصیت ہیں جن کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

ریفرنس سے ایڈوکیٹ جنرل خیبر پختونخوا عبدالطیف خان یوسفزئی، ایڈیشنل اٹارنی جنرل سید محمد عتیق شاہ،پشاور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے نومنتخب صدر فداگل خان ایڈوکیٹ نے بھی خطاب کیااور سبکدوش ہونے والے جج کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ان کو خراج تحسین پیش کیا۔

متعلقہ عنوان :