پشاور پولیس نے بین الصوبائی 7رکنی ڈکیت و راہزن گروہ کو گرفتار کر لیا

منگل 5 مئی 2015 21:36

پشاور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 مئی۔2015ء) کیپیٹل سٹی پو لیس پشاور نے بین الصوبائی 7رکنی ڈکیت و راہزن گروہ کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے مسرو قہ رقم ،سو نا بر آمد کر لی ملزمان نے انٹاروگیشن کے دوران درجنوں ورداتوں کا اعتراف کیا ۔تفصیلات کے مطا بق مد عی ہمیش گل ولد میر مست سکنہ تو حید آبا د نے 18اپریل کو تھا نہ آغا میر جا نی شا ہ میں رپور ٹ درج کی کہ میں گھر میں مو جو د تھا کہ اس دوران 3کسا ن با مسلح آکر ہمیں کمرے میں بند کر کے ہما رے گھر سے 81ہزار 300رو پے ،3عدد مو با ئیل سیٹ ،ایک عدد لیپ ٹا پ ،3جو ڑے با لیا ں اور ایک انگو ٹھی جس کی کل وزن دو تو لے تھی چو ری کر کے فرار ہو گئے ۔

سی سی پی او اعجا ز احمد نے واقع کا سختی سے نو ٹس لیتے ہو ئے ایس ایس پی آپریشنز ڈا کٹر میا ں سعید کی نگرا نی میں ایس پی سٹی محمد افضل کی زیر قیا دت DSPسبرب رو خان زیب خان ،SHOآغہ میر جا نی شاہ سبزعلی خان بمعہ نفری پو لیس ٹیم نے دن را ت محنت کے دوران ملزمان تک ر سا ئی حا صل کی جس میں صفی اﷲ عر ف اولوولد عبد الطیف سکنہ غریب آباد دیر کا لونی 2) )شاہان عر ف شایا ن ولد فضل محمو د سکنہ گلاب آباد ( 3)عزیز عرف بلال ولد احمد جان سکنہ افغا نستان حا ل جبہ سہیل پل (4)شا ہ حسین عرف اسفند یا ر ولد نعیم شاہ سکنہ بخشو پل کو گرفتار کر لئے گئے انٹا رو گیشن کے دوران ملزمان نے بہت سے دیگر وارداتوں کا اعتراف کرتے ہوئے جن میں مقد مہ علت 414 ،30مارچ جرم364Aمیں مد عی مبشر حسین ولد نگا ہ حسین سکنہ قریش آباد کی3 سالا بیٹا بھی اغواء کیا تھاجس میں دیگر ساتھی ملزمان عبد المنان ولد محمد زمان سکنہ صوا بی ،مسماۃبختا جہ زو جہ قا ضی لبا س ،مسما ۃ فو زیہ زوجہ عبداﷲ سا کنا ن صوا بی کو گرفتار کر لئے گئے ملزمان کی نشاندہی پر دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے کوششیں جاری ہے جس کے قبضے میں مغوی بچہ بھی ہے ۔

(جاری ہے)

جبکہ دوسری کاروائی کے دوران مد عی امیر خان سکنہ مہمند کا لو نی شا ہین مسلم ٹا ؤ ن نے رپورٹ کی کہ میرابیٹا سلیمان جو کہ رکشہ چلا تا تھا کو نا معلو م کسان نے شیخ حیدر با با قبرستان کے نز دیک روک کر بزور رکشہ چھین لیا اور چری سے شدید زخمی کرکے فرار ہوگئے جوکہ بعد میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان بحق ہوگیا جس پر یکہ توت پولیس نے 8 گنٹھوں کے دوران خلیل رحمن،زیارت رحمن پسران عبدالرحمن ،عبدالرحمن ولد حبیب گل ساکنان چواہ گجرکو گرفتار کرکے انکے قبضے سے آلہ قتل چری بھی برآمد کرلیا ملزما ن نے انٹاروگیشن کے دوران اعتراف کیا کہ ہم نے مقتول کو گھریلوں ناچاکی پر قتل کیاہے۔

متعلقہ عنوان :