سرکاری ملازمین کی تمام11کالونیاں اور 26کلومیٹر رینگ روڈ بھی ڈبلیو ایس ایس پی کے حوالہ کر دیا گیا،عنایت اﷲ خان

کلین انیڈ گرین پشاور کے جانب ایک اور قدم ہے ،حالیہ بارشیں غیر معمولی تھیں اور ان غیر معمولی بارشوں کے دوران بھی واٹر اینڈ سینی ٹیشن سروسز پشاور نے مثالی کارکردگی کا مظاہرہ کیا،صوبائی وزیر وزیر بلدیات

منگل 5 مئی 2015 21:35

پشاور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 مئی۔2015ء) صوبائی وزیر بلدیات عنایت اﷲ خان نے کہا ہے کہ واٹر اینڈ سینی ٹیشن سروسزکی مثالی کارکردگی کو دیکھتے ہوئے رینگ ورڈ، ورسک روڈ، چارسدہ روڈ اور باڑہ روڈ کو بھی ڈبلیو ایس ایس پی کو حوالے کرنے کا اصولی فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ وہ منگل کے روز واٹر اینڈ سینی ٹیشن سروسز کے زیر اہتمام رینگ روڈ کی حوالگی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔

اس موقع پر واٹر اینڈ سینی ٹیشن سروسز پشاور کے چیف ایگزیکٹو آفیسر انجنیئر محمد نعیم خان ، جنرل منیجر آپریشنز ناصر غفور خان ، زون سی کے زونل منیجر علی الرحمان خان اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔ اس موقع پر صوبائی وزیر بلدیات عنایت اﷲ خان صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ حالیہ بارشیں غیر معمولی تھیں اور ان غیر معمولی بارشوں کے دوران بھی واٹر اینڈ سینی ٹیشن سروسز پشاور نے مثالی کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور جاری بارشوں کے دوران بھی نکاسی آب کو کافی حد تک یقینی بنایا۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر بلدیات عنایت اﷲ خان نے مزید کہا کہ رینگ روڈ کے پہلے مرحلے کی حوالگی سے واٹر اینڈ سینی ٹیشن سروسز پشاور (ڈبلیو ایس ایس پی) کے فرائض میں مزید 26کلومیٹر سڑک کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔ انھوں نے مزید بتایا کہ تمام روڈز کے علاوہ پشاور بھر میں سرکاری ملازمین کیلئے قائم 11 کالونیاں بھی واٹر اینڈ سینی ٹیشن سروسز پشاور (ڈبلیو ایس ایس پی) کے حوالے کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

انھوں نے مزید بتایا کہ نئے شامل ہونے والے علاقوں میں نہ صرف دن کے اوقات میں خاکروب صفائی کریں گے، بلکہ رات کے وقت مکینیکل سوئپنگ (مشین کے ذریعے صفائی) بھی کی جائے گی۔ اس موقع پر واٹر اینڈ سینی ٹیشن سروسز پشاور کے چیف ایگزیکٹو آفیسر انجنیئر محمد نعیم خان نے کہا ہے کہ پشاور کے تمام علاقوں میں صفائی کا کم از کم معیار مقرر کیا گیا ہے جو کہ 75 فیصد کچھرا اور کوڑا اٹھانے کا ہے۔

انجنیئر محمد نعیم خان نے مزید بتایا کہ ڈبلیو ایس ایس پی میں تقرریوں کا معیار صرف اور صرف میرٹ ہے اور مزید نئے علاقے شامل ہونے سے مزید خاکروب اور کٹھہ قلی بھرتی کئے جائیں گے۔ انجنیئر محمد نعیم خان نے مزید بتایا کہ ڈبلیو ایس ایس پی تمام بڑی سڑکوں کو بدھ اور جمعرات کی درمیانی رات مشینوں کے زریعے صاف کرتی ہے، جس کو نئے خریدنے والے مشینوں کی آمد کے بعد مزید بہتر بنایا جائے گا۔

ڈبلیو ایس ایس پی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر انجنیئر محمد نعیم خان نے کہا کہ آنے والے چند ہفتوں میں مزید بھرتی اور مشینوں کی خریداری کی جائے گی، جس سے پشاور میں صفائی کے معیار کو مزید بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔ اس موقع پراینڈسینی ٹیشن سروسز پشاورکے جنرل منیجر آپریشن ناصر غفور خان نے عوام اور پشاور کے شہریوں سے اپیل کی کہ ندی نالوں اور سڑکوں پر پلاسٹک کے تھیلے اورکچھرا پھینکنے سے گریز کریں اور ندی نالوں سے پلاسٹک اور کچھرا اٹھانے میں واٹر اینڈسینی ٹیشن سروسز پشاور کے عملے کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے اٹھانے میں مدد کریں تاکہ نکاسی آب کو بروقت ممکن بنایا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :