ذوالفقارمرزا کی ا لزام تراشی ، پی پی کے سینئررہنماؤں نے چپ سادھ لی

منگل 5 مئی 2015 21:35

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 مئی۔2015ء) ذوالفقارمرزاکی طرف سے پیپلزپارٹی کی قیادت پرمسلسل الزام تراشی پرپیپلزپارٹی کے سینئررہنماؤں نے چپ سادھ لی ہے ،قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرسیدخورشیدشاہ اس حوالے سے قطعی پرہیزکررہے ہیں کہ ذوالفقارمرزاکے الزامات کاجواب دیاجائے ۔

(جاری ہے)

ایک صحافی کی طرف سے ذوالفقارمرزابابت پوچھے گئے سوال پرانہوں نے خاموشی کوترجیح دی جبکہ سابق صدرآصف علی زرداری کے سیاسی مشیرندیم افضل چن اس مسئلے کوپیپلزپارٹی سندھ کامسئلہ سمجھتے ہیں اورذوالفقارمرزاسے متعلق کوئی جواب دینے کوتیارنہیں ہیں ۔

ذوالفقارمرزانے براہ راست سندھ کے وزیراطلاعات شرجیل میمن کونشانہ بنایامگروہ بھی خاموش رہے ،البتہ پیپلزپارٹی کی دوسرے درجے کی قیادت سابق صدرآصف علی زرداری کیلئے چھوٹی چھوٹی ریلیاں نکالتی ہوئی نظرآرہی ہے

متعلقہ عنوان :