این اے 125 میں دوبارہ انتخابات ہوئے تو ن لیگ پہلے سے زیادہ ووٹ حاصل کرے گی، سینیٹر چوہدری تنو

منگل 5 مئی 2015 21:33

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 مئی۔2015ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر چوہدری تنویر نے کہا ہے کہ اگر حلقہ این اے 125 میں دوبارہ انتخابات ہوئے تو ن لیگ پہلے سے زیادہ ووٹ حاصل کرے گی۔ حکومت نے جوڈیشل کمیشن بنا کر اپنی ذمہ داری پوری کردی ہے۔

(جاری ہے)

منگل کے روز پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان نے جو الزامات لگائے ہیں اگر وہ غلط ثابت ہوئے تو اس پر ان کو بھی سزا ہونی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان جو بات کریں وہ ثبوت کے ساتھ کریں۔ ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ الطاف حسین نے جو بیان دیا ہے اس کی جتنی بھی مزمت کی جائے وہ کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ الطاف حسین کو ایک ایک بات سوچ بچار کرکے کرنی چاہیے وہ ایک ذمہ داری شخص ہیں۔

متعلقہ عنوان :