امریکہ میں گستاخانہ خاکے بناکر نبی کریم ﷺ کی امت پر ایٹم بم گرانے کے متراد ف ہے‘تنظیم اتحاد امت پاکستان

او آئی سی ،اقوام متحدہ ،عرب لیگ اپنی روایتی سستی کو چھوڑ کر توہین آمیز خاکوں کے خلاف عالمی قانون بنائیں تاکہ کسی کو بھی کسی نبی کے توہین آمیز خاکے بنانے کی جرات نہ ہو

منگل 5 مئی 2015 21:31

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 مئی۔2015ء) تنظیم اتحاد امت پاکستان توہین آمیز خاکوں کے خلاف امریکی صدر براک ابامہ ،اقوام متحدہ ،اوآئی سی اورعرب لیگ کو تفصیلی خط لکھے گی۔ جس میں تمام مسالک کے جید علماء کرام کے علاوہ تمام مذہب کے راہنماؤں سے دستخط کرائیں جائیں گے۔امریکہ میں گستاخانہ خاکے بناکر نبی کریم ﷺ کی امت پر ایٹم بم گرانے کے متراد ف ہے کیونکہ امت مسلمہ کی تمام تر عزت ووقارنبی کریم ﷺ کی ناموس کی وجہ سے ہے امریکہ نے توہین آمیز خاکے بنانے والوں کو سیکورٹی فراہم کر کے امت مسلمہ کی غیرت کو للکارا ہے لیکن56اسلامی ممالک کے حکمرانوں،اوآئی سی،عرب لیگ اوراقوام متحدہ کا ٹھس سے مس نہ ہوناسوالیہ نشان ہے کیونکہ جب تک نبی کریم ﷺکی ناموس پر پہرہ اسلامی ممالک کے حکمران نہیں دیں گے اس وقت تک کسی اسلامی ملک کے سربراہ کی عزت نہیں کی جائے گی اسلامی ممالک کے حکمران امریکہ سے ڈرنے کی بجائے اﷲ سے ڈریں کیونکہ جب ہم اﷲ سے ڈرنا شروع کر دیں گے تو امریکہ خود ہم سے ڈرنا شروع کر دے گا۔

(جاری ہے)

آج ضرورت اس امر کی ہے کہ اسلامی ممالک حکمران اپنی آواز یکجا ہو کر بلند کریں یہ بات تنظیم اتحاد امت پاکستان محمد ضیاء الحق نقشبندی نے علامہ محمد نعیم جاوید نوری ،مفتی محمد کریم خان ،مفتی ابو بکر اعوان ،مفتی محمد قیصر شہزاد نعیمی اور مفتی مسعود الرحمن سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ امریکہ میں ہونے والی توہین آمیز خاکوں کی نمائش کی جنتی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔ او آئی سی ،اقوام متحدہ ،عرب لیگ اپنی روایتی سستی کو چھوڑ کر توہین آمیز خاکوں کے خلاف عالمی قانون بنائیں تاکہ کسی کو بھی کسی نبی کے توہین آمیز خاکے بنانے کی جرات نہ ہو۔