انشورنس ایجنٹوں کیلئے تعلیمی قابلیت کی حد بی اے اور بنیادی فاؤنڈیشن کورس لازمی قرار

منگل 5 مئی 2015 21:30

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 مئی۔2015ء) سیکورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی ) نے انشورنس ایجنٹوں کے لئے تعلیمی قابلیت کی حد بی اے اور بنیادی فاؤنڈیشن کورس لازمی قرار دیدیاہے ،ایس ای سی پی کے مطابق انشورنس کمپنیوں سے وابستہ ایجنٹ کی کم از کم تعلمی قابلیت کی حد انٹر میڈیٹ یا ہائر سیکنڈری سکول سرٹیفیکٹ کر دی ہے کمیشن نے اس سلسلے میں ایس ای سی پی کے انشورنس رولزجاری کردہ 2002میں ضروری ترمیم کی منظوری دے دی ہے نئی قابلیت کے مطابق اب تمام انشورنس ایجنٹوں کے لئے بنیادی فاؤنڈیشن کورس کرنا بھی لازمی قرار دے دیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں تمام انشورنس ایجنٹوں کے لئے لازمی ہو گا کہ ہر دو سال کے بعد وہ ایس ای سی پی کے منظور کردہ انسٹیٹیوٹ سے ریفرشر کورس کریں ایسے انشورنس ایجنٹ جن کی کم از کم قابلیت میٹرک ہے اور انہوں نے پاکستان انشورنس انسٹیٹیوٹ سے فاونڈیشن کورس کر رکھا ہے ، کو دوبارہ فاؤنڈیشن کورس کرنے کی ضرورت نہیں۔ ۔