فہمیدہ مرزا کی پریس کانفرنس ،آصف زرداری نے وزیراعلیٰ سندھ کو اسلام آباد طلب

منگل 5 مئی 2015 21:30

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 مئی۔2015ء) ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کی طرف سے اپنے شوہر ذوالفقارمرزا کیلئے میدان میں آنے کے بعد سابق صدر آصف علی زرداری نے وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کو اسلام آباد طلب کرلیا ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری نے اپنے دیرینہ دوست ذوالفقار مرزا کیخلاف کاروائی کیلئے مخصمے کا شکار ہیں کیونکہ ذوالفقارمرزا کی گرفتاری انہیں ہیرو اور آصف علی زرداری کی پوزیشن کو بہت خراب کرسکتی ہے ۔ آصف علی زرداری درمیانی راستہ اختیار کرتے ہوئے اس صورتحال سے بچ نکلنے کی تدبیر کررہے ہیں کیونکہ ذوالفقار مرزا کیخلاف کارروائی کرنا یا نظر انداز کرنا دونوں صورتوں میں سابق صدر کا سیاسی نقصان سمجھا جارہا ہے ۔