آصف زرداری کیخلاف پشن کیسز کی سماعت نیب عدالت میں ہوگی

منگل 5 مئی 2015 21:30

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 مئی۔2015ء) سابق صدر آصف علی زرداری کیخلاف مختلف کرپشن کیسز کی سماعت (بدھ کو ) نیب عدالت اسلام آباد میں ہوگی ۔ ان مقدمات میں سابق صدر آصف علی زرداری کا بذات خود پیش ہونا ضروری نہیں ہے ۔

(جاری ہے)

سابق صدر کی طرف سے ان کے وکیل ان مقدمات میں پیش ہونگے ۔ واضح رہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری منگل کو نیب عدالت راولپنڈی میں خرابی صحت کے باعث پیش نہیں ہوسکے تھے ۔ ان کے وکیل فاروق ایچ نائیک کا کہنا ہے کہ مسلسل قے آنے کی وجہ سے وہ پیش نہیں ہوسکتے ۔

متعلقہ عنوان :