آل پاکستان کلرک ایسو سی ایشن کی مرکزی قیادت کی اپیل پر ملک کے دیگر شہروں کی طرح کراچی پریس کلب کے باہر بھی احتجاجی مظاہرہ کیا گیا

منگل 5 مئی 2015 21:22

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 مئی۔2015ء) آل پاکستان کلرک ایسو سی ایشن کی مرکزی قیادت کی اپیل پر ملک کے دیگر شہروں کی طرح منگل کے روز کراچی پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔مظاہرے کی قیادت ایسو سی ایشن کے جنرل سیکر ٹری وصی الدین کر رہے تھے ۔مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے ایپکا کے صدر توقیر حسین ،لیاقت اﷲ ، امین عبدالعلی و دیگر رہنماؤں نے کہا کہ مہنگائی کی شرح میں ہوشربا اضافے کہ وجہ سے کم تنخواہوں میں ضروریات زندگی کا حصول نا ممکن ہو تا جارہا ہے، حکومت کو چاہیے کہ بجٹ 2015-16میں صوبائی اور وفاقی محکموں میں زیر ملازمت کلر ک کی تنخواہوں میں 100فیصد اضافہ اور پے اسکیل پر نظر ثانی کرے۔

سرکاری ملازمین کے بچوں کو کوٹے کے تحت سرکاری محکموں میں ملازمت فراہم کی جائیں ۔

(جاری ہے)

مظاہرے میں صوبائی اور وفاقی محکموں کے ملازمین کی کثیر تعداد موجو دتھی،شرکاء نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر ہاؤسنگ اسکیم کے اعلان ، بچوں کے تعلیمی اخراجات کے لیے خصوصی پیکج کے اعلان کرنے سے مطالبات درج تھے ۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ گزشتہ پانچ سالہ حکومت میں بھی ہماری تنخواہوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا جبکہ مہنگائی میں ہوشربا اضافہ ہو اہے ۔حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ٹائم اسکیل، میڈیکل الاؤنس،ہاؤس الاؤنس میں دو سو فیصد اضافہ کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :