وفاقی دار الحکومت کو جرائم فری بنانے کے لئے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروے کارلائی جائیں ، آئی جی اسلام آباد

پولیس عوام کی خدمت کو اپنا اولین فرض سمجھتے ہوئے شہریوں کی مشکلا ت کو کم کرنے کے لئے کر دار ادا کرے،شہریوں کی جان ومال کے تحفظ، سٹریٹ کرائمز اور سنگین نوعیت کی وارداتوں کے سد باب کے لئے ریسکیو 15 کو25 اضافی موٹر سائیکل فراہم کئے گئے ہیں، طاہر عالم خان کااجلاس سے خطاب

منگل 5 مئی 2015 21:20

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 مئی۔2015ء) آئی جی اسلام آباد طاہر عالم خان نے کہاہے کہ وفاقی دار الحکومت کو جرائم فری بنانے کے لئے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروے کارلائی جائیں ،پولیس عوام کی خدمت کو اپنا اولین فرض سمجھتے ہوئے شہریوں کی مشکلا ت کو کم کرنے کے لئے کر دار ادا کرے،شہریوں کی جان ومال کے تحفظ، سٹریٹ کرائمز اور سنگین نوعیت کی وارداتوں کے سد باب کے لئے ریسکیو 15 کو25 اضافی موٹر سائیکل فراہم کئے گئے ہیں، تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آ باد طاہر عالم خان کی زیر صدارت گزشتہ روز پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں اے آئی جی آپریشنز اسلام آباد سلطان اعظم تیموری ،ایس ایس پی اسلام آباد میرویس نیاز ،زونل ایس پیز،ایس ڈی پی اوز ،ایس ایچ اوز کے علاوہ محرران اور بیٹ افسران نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر آئی جی اسلام آباد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دنوں وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے اسلام آباد کو کرائم فری سٹی بنانے خصوصاًسٹریٹ کرائمز کی وارداتوں کے انسداد کے لئے اور اسلام آباد کے شہریوں کو احساس تحفظ محسوس کرانے کی بابت سخت ہدایات جاری کیں جن کی روشنی میں اسلام آباد پولیس نے جہاں جرائم کی بیخ کنی کے لئے اپنی ترجیحات متعین کی ہیں اس کے ساتھ ساتھ یہ بھی ضروری سمجھا گیا ہے کہ وزارت داخلہ کی ہدایات پر عمل درآمد اور مطلوبہ نتائج حاصل کرنے میں فورس کے جوانوں کا کردار بہت ہی اہم ہے لہذا آج کی بریفنگ اسی مقصد کو پیش نظر رکھ کر کی جارہی ہے ۔

انہوں نے تمام افسران و جوانوں کو احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی خدمت کو اپنا منشور بناتے ہوئے شہریوں کی داد رسی اس انداز میں کی جائے کہ اس کا اثر نمایاں طور پر نظر آئے تاکہ عوام کا پولیس پر اعتماد بڑھے، انہوں نے کہا کہ کسی بھی تھانے میں درج ہونے والے مقدمہ کے مدعی کو متعلقہ ایس پی زونز فون کر کے پوچھیں گئے کہ ایف آر درج کراتے ہوئے اسے کسی مشکل کا سامنا تو نہیں ہوا اور پولیس کا رویہ کیسا تھا، تھانوں میں آنے والی درخواستوں کی جانچ پڑتال اوران پر ایکشن کا جائزہ لیا جائے گا، انہو ں نے کہا کہ وفاقی دار الحکومت کو جرائم فری بنانے کی حکمت عملی پر دن رات کو شاں ہے ۔

ریسکیو15 کو مزید 25 موٹر سائیکلیں فراہم کر دی گئی ہیں جبکہ اے ٹی ایس کما نڈوزکے 50 جوان بھی دے دئیے گئے ہیں جن کو جد ید کٹس اور اسلحہ فراہم کیا گیا ۔موٹر سائیکلوں کے ذریعے تما م سیکٹروں کی ہر گلی تک گشت کو بڑھایا گیا ہے تاکہ ملزمان کا تعاقب کرتے ہوئے سٹریٹ کرائم کا خاتمہ کیا جا سکے، وفا قی دارلحکو مت کے 44نا کو ں پر متعین پولیس اہلکا روں کو بھی جد ید کٹس فراہم کی گئیں ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ کسی بھی واردات یا مشتبہ افراد کی صورت میں وائر لیس پر مکمل تفصیلی پیغام دیا جائے اور ناکوں پر بھی ملزمان کی مکمل تفصیل دیتے ہوئے ان کا حلیہ تک بتایا جائے تاکہ خارجی راستوں پر چیکنگ کو سخت کرتے ہوئے ملزمان کی گرفتاریوں کو یقینی بنایا جا سکے ، انہوں نے کہا کہ تمام ناکوں پر تعینات افسر و اہلکار شہریوں سے اخلاق سے پیش آئیں، دار الحکومت کی تمام کچی آبادیوں اوران میں قیام پذیر افراد کا ڈیٹا مرتب کیا جائے جبکہ افغانیوں سمیت دیگر غیر ملکیوں کی تفصیلات بھی اکٹھی کی جائیں کہ وہ کن علاقوں میں رہائش پذیر ہیں اور کیا کاروبار کرتے ہیں اور ان کے خاندان کے افراد کی تعداد کتنی ہے تاکہ ان کی سرگرمیوں کی مانیٹرنگ کی جا سکے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ایس ایس پی آپریشنز میر ویس نیاز نے کہا کہ وفاقی دار الحکومت میں 92 بیٹ افسر اور 3261 افراد کو ویجیلینس کمیٹیوں کا رکن بنایا گیا ہے جو علاقے میں جرائم پیشہ افراد کی نشاندہی کرینگے، بیٹ افسران ویجلنس کمیٹیو ں کے ممبر ان کے سا تھ مکمل کو ار ڈئنیشن رکھیں گئے اور ان سے اپنے علاقہ کی مکمل معلو ما ت لیں گئے جرائم پیشہ اور مشتبہ افراد کی نشاندہی کرنے والوں کو مکمل تحفظ فراہم کرتے ہوئے ایوارڈ دئیے جائیں گے۔