ایڈمنسٹریٹر بلدیہ غربی سجاد احمد میمن نے ندی نالوں کی صفائی کے جاری کام کا معائنہ کیا

منگل 5 مئی 2015 21:07

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 مئی۔2015ء)) ایڈمنسٹریٹر بلدیہ غربی سجاد احمد میمن نے میونسپل کمشنر اشفاق احمد ملاح کے ہمراہ بلدیہ غربی کی حدود میں جاری ندی نالوں کی صفائی کے جاری کام کا معائنہ کیا انہوں نے موقع پر موجود افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ بلدیہ غربی کی حدود میں موجود تمام ندی نالوں کی صفائی کیلئے تمام تر دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جائے نالوں کے اوپر اور اطراف موجود تجاوزات کے خاتمہ کے ساتھ ساتھ ندی نالوں سے نکالے جانے والے کچرہ وملبہ کو ٹھکانے لگانے کیلئے تمام تر دستیاب ہلکی وبھاری مشینری سے استفادہ کیا جائے تنگ مقامات سے عملے کی مدد سے صفائی کا عمل مکمل کیا جائے کچرہ وملبہ کی منتقلی کے بعد تمام مقامات پر چونے اور جراثیم کش ادویات کا اسپرے بھی یقینی بنایا جائے اس موقع میونسپل کمشنر نے ایڈمنسٹریٹر کو ندی نالوں کی صفائی کے حوالہ سے کئے جانے والے اقدامات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایاکہ تمام تردستیاب وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے ندی نالوں کی صفائی کا عمل شب وروز جاری ہے تجاوزات کے خاتمے کیلئے انتظامیہ کی جانب سے بھرپور کوششیں کی جارہی ہیں جبکہ صفائی ستھرائی کی صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے تمام علاقوں میں صفائی کا عمل بھر پور طریقہ سے جاری رکھا جارہا ہے کچرہ وملبہ کی منتقلی کیلئے تمام ہلکی وبھاری مشینری سے استفادہ حاصل کیا جارہا ہے اس موقع پر انکے ہمراہ بلدیاتی افسران اور متعلقہ شعبہ جاتی افسران بھی موجود تھے۔