موٹر وہیکل انشورنس کی قانون سازی کیلئے اقدامات کر رہے ہیں، محمود لوٹیا

گراس روٹ لیول پر انشورنس ہونا چاہئے، ایاز حسین گاد، نعیم انور، ایس ایم حنیف و دیگر کی پریس کانفرنس

منگل 5 مئی 2015 21:07

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 مئی۔2015ء) دی انشورنس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے تحت 6 مئی انشورنس ڈے کے سلسلے میں پریس بریفنگ ’’کرکٹ میچ کمپٹیشن‘‘ یونیورسٹیوں میں لیکچرز کا اہتمام کیا گیا عوام میں شعور بیدار کرنے کیلئے اقدامات کئے گئے تھرڈ انشورنس ڈے پر چیئرمین ایسوسی ایشن آف پاکستان محمود لوٹیا نے پریس کلب میں منعقدہ پریس بریفنگ میں بتایا، انشورنس کے فوائد بہت ہیں نئی گاڑیاں سڑکوں پر آنے سے قبل وہیکل انشورنس کی قانون سازی کیلئے کام کررہے ہیں۔

سیکریٹری جنرل این اے عثمانی نے کہا کہ عام آدمی تک انشورنس کے فوائد کیلئے شعور بیدار کرنا ہمارا مشن ہے جس میں ہم کافی حد تک کامیاب بھی ہوئے ہیں۔ سینئر وائس چیئرمین کیپٹن اظہر نے کہا کہ انشورنس برے وقت کا ساتھی ہے۔

(جاری ہے)

کاروبار میں نقصان کی صورت میں انشورنس سے ازالہ کیا جاسکتا ہے انہوں نے کہا کہ 100روپے کی انشورنس میں 70 روپے کلیم ادا کردیا جاتا ہے جے بی بوڈا سنگاپور کے ڈائریکٹر ایاز حسین ایم گاد نے کہا کہ گراس روٹ لیول پر انشورنس کیلئے شعود بیدار کیاجارہا ہے۔

’’فائر فلٹ‘‘ارتھ کوئیک کے دوران نقصان کے دوران بھرپور کلیم ادا کئے گئے تھے رکن سی ای سی نعیم انور نے کہا کہ ملک میں انشورنس کے لئے کروڑوں پالیسی سالانہ بنتی ہیں جس میں اداروں کی طرف سے بروقت اور مکمل صارفین کی شکایات کا ازالہ کیا جاتا ہے۔ جوائنٹ سینئر وائس پریزیڈنٹ برانچ مینجر عسکری جنرل انشورنس ایس ایم حنیف نے کہا کہ شعور بیدار ہونے کی صورت میں ملک میں انشورنس کالیول پورے ممالک کے برابر ہوجائیگا۔