وفاقی وزیرمملکت برائے تعلیم بلیغ الرحمن کا امن ٹیک کا دورہ،پیشہ ورانہ تربیت اورجذبہ کی تعریف

منگل 5 مئی 2015 21:05

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 مئی۔2015ء) وفاقی وزیرمملکت برائے تعلیم بلیغ الرحمن نے گزشتہ روزامن ٹیک کا دورہ کرکے سنٹرمیں فراہم کی جانیوالی سہولیات کا معائنہ کیا ۔وفاقی وزیر تعلیم ،امن ٹیک میں فراہم کردہ سہولیات سے کافی متاثرہوئے اور پاکستانی نوجوانوں کو ہنرمند بنانے کیلئے اس کی کوششوں کی تعریف کی۔ اس موقع پرگفتگوکرتے ہوئے وفاقی وزیربلیغ الرحمن نے کہا کہ امن ٹیک پاکستانی نوجوانوں کو بااختیار بنانے کیلئے شاندارکام کر رہا ہے اور وفاقی حکومت پیشہ ورانہ تربیت کیلئے محکمہ تعلیم کی کوششوں کے حوالے سے امن فاؤنڈیشن میں ایک سٹریٹجک پارٹنر کے طور پر دلچسپی رکھتی ہے۔

امن فاؤنڈیشن کے سی ای او ملک احمد جلال، AmanTech کے چیئرمین احسن جمیل، اور AmanTech کے سی ای او شمس بدرالدین نے وفاقی وزیرتعلیم کو امن فاؤنڈیشن اور AmanTech پربریفنگ دی۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر بلیغ الرحمن نے پیشہ ورانہ تربیت کے شعبے میں بہتری لانے کیلئے وزارت تعلیم کے منصوبوں پرتبادلہ خیال کیا اور پاکستانی نوجوانوں کیلئے تربیتی مواقعوں کو بہتر بنانے کے لیے حکومت کو معلومات اور مشورہ دینے میں AmanTech سے تعاون کی درخواست کی۔

AmanTech کے چیئرمین احسن جمیل نے اس موقع پرکہا کہ امن ٹیک نے معیار اورمارکیٹ سے متعلقہ مہارتوں پرتوجہ مرکوز کی ہے تاکہ ہمارے گریجویٹس کو زیادہ سے زیادہ روزگار کے مواقع ملیں ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے ساتھ شراکت داری سے ہی بڑے پیمانے پر حقیقی تبدیلی لائی جاسکتی ہے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے امان فاؤنڈیشن کے سی ای او ملک احمد جلال نے کہا کہ ہم امن فاؤنڈیشن اور AmanTech کا دورہ کرنے پروفاقی وزیرتعلیم کے انتہائی شکر گزار ہیں ۔ ہمیں حکومت کی جانب سے عام پاکستانیوں کی زندگیوں کو بہتر بنانے کی کوششوں پراعتماد ہے اور بالخصوص نوجوانوں کو با اختیار بنانے اور پیشہ ورانہ تربیت کے میدان میں قومی مقاصد کے حصول کیلئے ان کواپنی خدمات پیش کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :