پاک افواج پر تنقید کر نیوالوں کی زبان کو کاٹ دینا چاہیے ‘کنول نعمان

غیر وں کو خوش کر نے کیلئے پاک افواج پر تنقید کر نیوالے الطاف حسین ملک وقوم کے دشمن ہیں

منگل 5 مئی 2015 21:05

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 مئی۔2015ء) مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی کنول نعمان نے کہا ہے کہ پاک افواج پر تنقید کر نیوالوں کی زبان کو کاٹ دینا چاہیے ‘غیر وں کو خوش کر نے کیلئے پاک افواج پر تنقید کر نیوالے الطاف حسین ملک وقوم کے دشمن انکے خلاف آئین کے تحت سخت سے سخت کاروائی کی جانا چاہیے ‘دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک افواج کی قر بانیں ہمارے مستقبل اور امن کیلئے ہیں جس پر پوری قو م افواج پاکستان کو سلام پیش کرتی ہے ۔

(جاری ہے)

اپنے دفتر میں کارکنوں کے وفود سے گفتگو میں کنول نعمان نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں جتنی قر بانیں دیں ہیں اسکی کسی اور ملک میں مثال نہیں ملتی اور آج پہلی بار وفاقی اور صوبائی حکومتیں ‘سیاسی و مذہبی جماعت اور افواج پاکستان دہشت گردی کے خلاف متحد ہو کر جنگ لڑ رہی ہے اور پاک افواج کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑ ی ہیں مگر ان حالات میں الطاف حسین ملک دشمن شخص کا پاک افواج کا تنقید کا نشانہ بنانا کسی صورت قابل قبول نہیں ہے اور اسکے خلاف ہر پاکستانی شدید احتجاج اور نفرت کا اظہار کر تا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاک افواج پر تنقید کر نیوالے ملک کے سب سے بڑے دشمن ہیں انکو کسی صورت رعایت نہیں دی جانی چا ہیے بلکہ سخت کاروائی کی جائے ۔