این اے 125کے فیصلے سے عام انتخابات کا ایک بڑا پنکچر سامنے آ گیا ،تعداد35پنکچروں سے بھی تجاوز کریگی‘ جمشید اقبال چیمہ

فیصلہ آنے سے مسلم لیگ (ن) کا انجن بوگیوں سمیت پٹڑی سے اتر گیا ، سپریم کورٹ سے حکم امتناعی کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے

منگل 5 مئی 2015 21:02

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 مئی۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جمشید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ الیکشن ٹربیونل کے این اے 125کے فیصلے سے عام انتخابات کا ایک بڑا پنکچر سامنے آ گیا ہے اور یہ تعداد35پنکچروں سے بھی تجاوز کرے گی ،این اے 125کا فیصلہ آنے سے مسلم لیگ (ن) کا انجن بوگیوں سمیت پٹڑی سے اتر گیا ہے ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز اپنے دفتر میں الیکشن ٹربیونل کے این اے 125کے فیصلے کی خوشی میں منعقدہ تقریب کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے جمشید اقبال چیمہ نے کہا کہ خواجہ سعد رفیق بڑھکیں نہ لگائیں بلکہ حوصلہ رکھیں ، ایک طرف انتخاب لڑنے کے دعوے کر رہے ہیں اور دوسری طرف سپریم کورٹ سے حکم امتناعی کے لئے منصوبہ بندی کی جارہی ہے ۔

این اے 125الیکشن ٹربیونل کے فیصلے سے عام انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کے بھاری مینڈیٹ کا پول کھل گیا ہے اور اس فیصلے سے مسلم لیگ (ن) والوں کی نیندیں اڑ گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ این اے 125کا فیصلہ آغاز ہے ، سردار ایاز صادق کے بعد پنکچروں کی تعداد35سے بھی تجاوز کر جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :