ایس ای سی پی نے انشورنس ایجنٹوں کی بنیادی ضروری قابلیت میں تبدیلی کر دی

منگل 5 مئی 2015 20:55

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 مئی۔2015ء ) سیکورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن آف پاکستان نے انشورنس کمپنیوں سے وابستہ انشورنس ایجنٹوں کے لئے کم از کم تعلمی قابلیت کی حد انٹر میڈیٹ یا ہائر سیکنڈری سکول سرٹیفیکٹ کر دی ہے ۔ کمیشن نے اس سلسلے میں ایس ای سی پی کے انشورنس رولزجاری کردہ 2002میں ضروری ترمیم کی منظوری دے دی ہے۔

(جاری ہے)

ایس ای سی پی کی جانب سے جاری کردی نئی قابلیت کے مطابق اب تمام انشورنس ایجنٹوں کے لئے بنیادی فاؤنڈیشن کورس کرنا بھی لازمی قرار دے دیا گیا ہے ۔

علاوہ ازیں تمام انشورنس ایجنٹوں کے لئے لازمی ہو گا کہ ہر دو سال کے بعد وہ ایس ای سی پی کے منظور کردہ انسٹیٹیوٹ سے ریفرشر کورس کریں۔ ایسے انشورنس ایجنٹ جن کی کم از کم قابلیت میٹرک ہے اور انہوں نے پاکستان انشورنس انسٹیٹیوٹ سے فاونڈیشن کورس کر رکھا ہے ، کو دوبارہ فاؤنڈیشن کورس کرنے کی ضرورت نہیں۔

متعلقہ عنوان :