لاہورہائیکورٹ کا پنجاب یونیورسٹی کے وائس چانسلر کی اہلیہ کو پر نسپل لاء کالج کے عہدے سے ہٹا نے کاحکم ، کام سے روکدیا

منگل 5 مئی 2015 20:47

لاہورہائیکورٹ کا پنجاب یونیورسٹی کے وائس چانسلر کی اہلیہ کو پر نسپل ..

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 مئی۔2015ء ) لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر مجاہد کامران کی اہلیہ شازیہ قریشی کو پر نسپل لاء کالج کے عہدے سے ہٹاتے ہوئے بطور ڈین اور پروفیسر کام کرنے سے روکتے ہوئے ایسوسی ایشن پروفیسر کے عہدے پر تنزلی کر دی۔ منگل کو لاہو رہائیکورٹ کے جسٹس سید منصور علی شاہ نے کیس کی سماعت کی ۔

(جاری ہے)

درخواست گزار جاوید سمیع نے موقف اپنایا کہ پنجاب یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر مجاہد کامران نے سینڈیکیٹ اور سینٹ کی منظوری کے بغیر میرٹ کے برعکس اپنی اہلیہ شازیہ قریشی کو کو لاء کالج کی پروفیسر،ڈین اور پھر پرنسپل کے عہدے پر ترقی دی جسکے باعث میرٹ پر پورا اترنے والے پروفیسرز سخت مایوسی کا شکار ہیں ۔سماعت کے دوران پنجاب یونیورسٹی کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ وائس چانسلر نے سلیکشن بورڈ کی منظوری کے بعد سربراہ کی حیثیت سے قانونی تقاضے پورے کر تے ہوئے شازیہ قریشی کو اگلے عہدوں پر ترقی دی۔ فاضل عدالت نے فریقین کے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد شازیہ قریشی کو بطور ڈین اور پروفیسر کام کرنے سے روکتے ہوئے ایسوسی ایٹ پروفیسر کے عہدے پر تنزلی کر دی۔

متعلقہ عنوان :