لال مسجد کیس ،عدالت کا آئندہ سماعت پر مدعی اور ملزم کے وکلاء کو مستقل حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پر بحث کرنے کا حکم

مقدمے کی سماعت 9مئی تک ملتوی

منگل 5 مئی 2015 20:45

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 مئی۔2015ء ) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اسلام آباد ( ویسٹ )واجد علی خان نے سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف درج لال مسجد آپریشن میں دوہرے قتل کیس کی سماعت 9مئی تک ملتوی کر دی ۔لال مسجد شہداء فاؤنڈیشن کے وکلاء نے عدالت میں سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کے پروگرامز کی سی ڈی بھی پیش کی ،فاضل جج نے آئندہ سماعت پر مدعی اور ملزم کے وکلاء کو مستقل حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پر بحث کرنے کا حکم دے دیا ۔

(جاری ہے)

منگل کو مقدمہ کی سماعت شروع ہوئی تو مدعی ہارون الرشید کی طرف سے ایڈوکیٹ طارق اسد اور ملک عبد الحق پیش ہوئے جبکہ ملزم کی طرف سے جونئیر وکیل پیش ہوا ،مدعی کے وکلاء نے عدالت میں ملزم پرویز مشرف کے حالیہ کیے گئے پانچ پروگرامز پر مشتمل سی ڈی پیش کی اور عدالت کو بتایا کہ ملزم بیماری کا بہانہ بنا رہا ہے جبکہ اس نے ٹی وی چینلز پر آکر پروگرام بھی کیے اس کے علاوہ ملزم کی طرف سے تین وکلاء ملک طاہر محمود،افشاں اور اختر شاہ نے اپنے وکلالت نامہ جمع کرائے اس کے باوجود کوئی وکیل پیش نہیں ہو رہا،فاضل جج نے ملزم کے وکلاء کی طرف سے دائر مستقل حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پر فریقین کو بحث کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت نو مئی تک ملتوی کر دی ۔

متعلقہ عنوان :