ماڈل پبلک سکول ایبٹ آباد کے اساتذہ اور طلباء کا پارلیمنٹ ہاؤ س کا دورہ ، اجلاس کی کارروائی دیکھی

منگل 5 مئی 2015 20:45

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 مئی۔2015ء) ایوان بالا میں ماڈل پبلک سکول ایبٹ آباد کے اساتذہ اور طلباء نے منگل کو اجلاس کی کارروائی دیکھی ارکان نے طلبہ و طالبات کو ڈیسک بجا کے خوش آمدید کہا ۔

(جاری ہے)

چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے ایوان کو آگاہ کیا کہ پیر کو جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے طلباء نے ایوان بالا کی کارروائی دیکھی تھی، آج ماڈل پبلک سکول کے اساتذہ اور طلباء گیلری میں موجود ہیں، ہم ان کو خوش آمدید کہتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :