پولٹری ایسوسی ایشن کا پولٹری پراسسنگ صنعت کو ٹیکس سے مستثنیٰ کرنے کا مطالبہ

ہر سال ایک ارب سے زائد مرغیاں پیدا ہوتی ہیں ،زندہ مرغیوں کا صرف 4فیصد پراسس مصنوعات میں ڈھالی جاتی ہیں

منگل 5 مئی 2015 20:32

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 مئی۔2015ء )پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن نے پولٹری پراسسنگ صنعت کو ٹیکس سے مکمل طور پرمستثنیٰ قرار دینے کا مطالبہ کر دیا ۔

(جاری ہے)

پولٹری ایسوسی ایشن کی بجٹ سفارشات میں کہا ہے کہ اس اقدام سے پولٹری صنعت کی ترقی کیلئے نئی راہیں کھلیں گی، برائلر مرغیوں کی پیداوار کے لحاظ سے پاکستان دنیا میں 11واں بڑا ملک ہے۔ہر سال ایک ارب سے زائد مرغیاں پیدا ہوتی ہیں جبکہ زندہ مرغیوں کا صرف 4فیصد پراسس مصنوعات میں ڈھالی جاتی ہیں۔پی پی اے کی بجٹ سفارشات میں کہا گیا ہے کہ ملک میں مرغیوں کی پراسسنگ کی صنعت کو فروغ دے کر قیمتوں میں استحکام پیدا کیا جاسکتا ہے جس سے ملک میں دستاویزی صنعت کو بھی فروغ ملے گا، جس سے حکومت کی آمدنی میں مزید اضافہ ہوگا۔