مسلم لیگ (ن) نے بھی الطاف حسین کیخلاف مذمتی قرارداد اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرا دی

الطاف حسین کا سکیورٹی کے ضامن اداروں کیخلاف بیان تضحیک آمیز ہے ،غداری کا مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ

منگل 5 مئی 2015 20:31

مسلم لیگ (ن) نے بھی الطاف حسین کیخلاف مذمتی قرارداد اسمبلی سیکرٹریٹ ..

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 مئی۔2015ء ) حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) نے بھی متحدہ قومی موومنٹ کے سربراہ الطاف حسین کے بیان کیخلاف مذمتی قرارداد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں میں جمع کرادی۔

(جاری ہے)

قرارداد میں وفاقی حکومت سے الطاف حسین کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے پنجاب اسمبلی میں الطاف حسین کے خلاف قرارداد مسلم لیگ (ن) کی خاتون رکن اسمبلی راحیلہ خادم حسین نے جمع کروائی ہے۔

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ الطاف حسین کا قومی اداروں بالخصوص پاکستان کے ضامن سکیورٹی اداروں کے خلاف بیان تضحیک آمیز ہے جس سے قوم کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔ قرارداد میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ الطاف حسین کے بیان کا نوٹس لیا جائے اور ان کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے۔یاد رہے کہ اس سے قبل پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی بھی مذمتی قراردادیں جمع کرا چکی ہیں۔