دہشت گردی کو روکنا دہشت گردی نہیں جہاد ہے،اہلسنت و جماعت کے سربراہ مفتی عابد مبارک قادری

منگل 5 مئی 2015 19:47

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 مئی۔2015ء) اہلسنت و جماعت کے سربراہ مفتی عابد مبارک قادری نے مسلمانوں کے احتجاج کے باوجودامریکہ میں گستاخانہ نمائش کے انعقاد پر شدید غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ نے گستاخانہ خاکوں کی کھلے عام نمائش لگوا کر عالمی دہشت گرد ہونے کا ثبوت دیا ہے۔ گستاخانہ خاکوں کی نمائش دنیا کی سب سے بڑی دہشت گردی ہے اوردہشت گردی کو روکنا ہرگز دہشت گردی نہیں بلکہ جہاد ہے ۔

(جاری ہے)

اہلسنت کی تمام تنظیموں سے مشاورت کا سلسلہ شروع کردیا ہے ،مشترکہ اجلاس کے بعد گستاخیوں کی روک تھا م کے لیے میں صدقے یارسول اﷲ ؐ مہم کا آغازکر یں گے، ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے ہوں گے ،گستاخانہ خاکوں کے خلاف شہر کراچی کی اہم شاہراہوں کو بلاک کرنے پر بھی غور کیا جائے گا، جبکہ اسلام آباد وزیر اعظم ہاؤس کے باہر بھی احتجاجی مظاہرہ کیے جانے پر بات چیت کی جائے گی۔مسلمان سب کچھ برادشت کر سکتا ہے لیکن نبی کریم ؐ کی شانِ اقد س میں زرہ بھر گستاخی بھی برداشت نہیں کر سکتا یہ ایمان کا مسئلہ ہے ،مسلمان اس ضمن میں اپنی جانیں بھی قربان کر نے سے گریز نہیں کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :