اولڈ اسکریپ کا کاروبارکرنے والے تاجروں کا اتحادخوش آئند ہے، جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنماء حافظ احمدعلی

منگل 5 مئی 2015 19:45

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 مئی۔2015ء) اولڈ اسکریپ ٹریڈرزویلفیئرایسوسی ایشن کراچی رجسٹرڈ کے نومنتخب عہدیداران کی حلف برداری کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنماء حافظ احمدعلی نے کہاہے کہ اولڈ اسکریپ کا کاروبارکرنے والے تاجروں کا اتحادخوش آئند ہے۔تاجروں کے مسائل کے حل کے ہمارے دروازے ہمہ وقت کھلے ہیں،جائزکاروبارکے لئے انتظامیہ اولڈ اسکریپ تاجران کے ساتھ تعاون کرے ۔

(جاری ہے)

تقریب کی صدارت ممتازقانون دان محمد شریف شیخ ایڈوکیٹ نے کی ،جبکہ نومنتخب صدر اولڈاسکریپ ٹریدرز ویلفیئرایسوسی ایشن حاجی قاسم نقی بھائی،مہمان خصوصی ملک محمد عمر جازم ، جمیل ریاض (DSP)،محمد اقبال رندبلوچ، وسیم بابر،ابراربلوچ ایڈوکیٹ ودیگر نے بھی تقریب سے خطاب کیاجبکہ تقریب میں ملک علیم الدین ، علی محمدجاپانی، محمدشکیل قاسمی، ملک عبدالناصر خلجی ایڈوکیٹ، مرسلین خان تنولی ایڈوکیٹ،سلیم خان ایڈوکیٹ ، نوید سلیم ایڈوکیٹ، ملک محمدصدیق شادمان والے، ملک عبداﷲ شبراتی، پروفیسرعبدالقدیر غوری،غلام صمدانی گجر سمیت مختلف طبقہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔اس موقع پر ممتازقانون دان محمدشریف ایڈوکیٹ نے نومنتخب عہدیداران سے حلف لیا۔

متعلقہ عنوان :