کراچی شہر کے لئے فائر فئٹنگ کے لئے وسائل بہت کم ہے ،ہر شہری کو فائر فئٹنگ کے حوالے سے آگاہی لینی چاہئے ، جنرل منیجر انجینئرنگ ایڈمرل حبیب الرحمن

منگل 5 مئی 2015 19:44

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 مئی۔2015ء) ہر سال 4مئی فائر فائٹر کی نہ قابل فراموش خدمات کو خراج تحسین دینے کے لئے عالمی دن منایا جاتا ہے اسی حوالے سے پی ٹی انتظامیہ نے فائر فئٹنگ کے عالمی دن کے موقع پر میں ایک سیمینار کا انعقاد کیا ،الخدمت کراچی کے شعبہ ڈزاسٹر منجمنٹ کے انچارج منظر عالم اور محمد رضوان نے خصوصی شرکت کی ،سیمینار میں مقررین نے شرکاء کو فائر فئٹنگ کی اہمیت اور ضرورت کے حوالے سے آگاہی فراہم کی ،سیمنار میں وفاقی شرعی دفاع ،پی آئی اے ،الخدمت کراچی و دیگر دفاعی اداروں نے شرکت کی ،پروگرام کے مہمان خصوصی جنرل منیجر انجینئرنگ ایڈمرل حبیب الرحمن نے اپنی گفتگو میں کہا کہ آج کے دور میں فائر فائٹر کی خدمات کو دیکھتے ہوئے دل کرتا ہے کہ کاش میں بھی ایک فائر فائٹر ہوتا ،فائر فائٹنگ ایک مقدص پیشہ ہے اور اس شعبہ سے تعلق رکھے والے تمام افراد قابل تعریف ہیں ،انھوں نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ ہر شہری فائر فائٹنگ کے حوالے سے معلومات حاصل کرے تاکہ کسی بھی ایمرجنسی میں وہ اپنی اور دوسرے لوگوں کی زندگی بچانے میں اپنا کردار ادا کرسکے ۔

متعلقہ عنوان :