پولیس نے سابق وزیر داخلہ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کے فارم ہاؤس کا گھیراؤ کر لیا

منگل 5 مئی 2015 19:42

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 مئی۔2015ء) موصلہ اطلاعات کے مطابق پولیس نے سابق وزیر داخلہ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کے فارم ہاؤس کا گھیراؤ کر لیا۔ذوالفقار مرزا نے گرفتاری دینے سے انکار کر دیا۔سابق وزیر داخلہ ذوالفقار مرزا کے بدین فارم ہاؤس کا پولیس نے ایک بار پھر گھیراؤ کر لیا۔ پولیس نے فارم ہاؤس کے داخلی اور خارجی راستوں کو رکاوٹ لگا کر بند کر دیا۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر ذوالفقار مرزا نے کہا ہے کہ یہ مجھے مروز کر فرار ہو جائیں گے۔میرے گھر کا گھیراؤ کر لیا گیا ہے،گھر آنے والے تمام راستے بند کر دیئے گئے ہیں۔حکومت آصف علی زرداری اور فریال تالپور کے نام ای سی ایل میں ڈالے جائیں۔انہوں نے کہا کہ اگر حکومت نے کوئی غلطی کی تو اس کی ذمہ دار حکومت خود ہو گی۔ایک موقع پر ڈاکٹر ذوالفقار مرزا اسلحہ لے کر خود گیٹ پر آگئے۔جس پر ان کے حامیوں کی جانب سے واپس جانے کی منتیں کی گئیں۔

متعلقہ عنوان :