حافظ آباد، گراں فروشوں کیخلاف آپریشن، 308دوکانداروں کو بھاری جر مانے

منگل 5 مئی 2015 19:40

حافظ آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 مئی۔2015ء) ڈسٹرکٹ کوارڈنیشن آفیسر حافظ آباد محمد عثمان کی ہدایت پر ماہ اپریل میں گراں فروشوں کے خلاف کی جانے والی کاروائی کے دوران پرائس کنٹرول مجسٹریٹوں نے مہنگے نرخوں پر اشیائے خوردونوش فروخت کرنے والے 308دوکانداروں کو 2لاکھ 42ہزار سے زائد نقد جرمانہ کیا جبکہ دو افراد کے خلاف مقدمات درج کرائے گئے ۔

(جاری ہے)

اے ڈی سی نعمان حفیظ نے تین افراد کو 1500،ڈی او کوارڈ شاہد اسماعیل مرزا نے 26افراد کو 14500،جی اے آر سعید احمد خان نے 4گراں فروشوں کو 2200،ڈی ڈی او (ایچ آر ایم ) اﷲ دتہ وڑائچ نے 49افراد کو 36500،اے سی عمر فاروق وڑائچ نے 24افراد کو 21500،اے سی سروش فاطمہ نے 43افراد کو 51000،تحصیلدار ظفر اﷲ خان نے 9گراں فروشوں کو 7000،تحصیلدار طارق سعید محسن نے چھ افراد کو 6000،ٹی ایم او حیدر علی چٹھہ نے 11افراد کو 10000،نائب تحصیلداران زاہد شاہ نے 16افراد کو 13500،غلام رسول نے 22افراد کو 14000،محمد شہباز نے 18افراد کو 10500،ناصر محمود ججہ نے 8افراد کو 4000،شاہد ممتاز نے2افراد کو 2000،غلام فرید نے 19افراد کو 14000،ضیاء اﷲ نے 15افراد کو 8500،شبیر حسین نے 23افراد کو 16000جبکہ ٹی او (ر) اکرام اﷲ سندھو نے 10گراں فروشوں کو 10000جرمانہ اور دو افراد کو مقررہ نرخوں کی خلاف ورزی پر انکے خلاف مقدمات درج کرائے۔