گستاخانہ خاکوں کی بارباراشاعت اور نمائش کھلی’’ عالمی دہشتگردی ‘‘ہے،مسلم حکمرانوں اور انسانی حقوق کی دعوید ار تنظیموں کی گستاخانہ عمل پر خاموشی لمحہ فکریہ ہے،آزادی اظہار رائے کے نام پر مسلمانوں کے مذہبی جذبات سے کھیلنا بندکیا جائے،مرکزی صدر نعیمین ایسوسی ایشنپروفیسر لیاقت علی صدیقی

منگل 5 مئی 2015 19:38

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 مئی۔2015ء ) گستاخانہ خاکوں کی بارباراشاعت اور نمائش کھلی’’ عالمی دہشتگردی ‘‘ہے۔مسلم حکمرانوں اور انسانی حقوق کی دعوید ار تنظیموں کی عالمی گستاخانہ عمل پر خاموشی لمحہ فکریہ ہے۔آزادی اظہار رائے کے نام پر اربوں مسلمانوں کے مذہبی جذبات سے کھیلنابندکیا جائے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہارنعیمین ایسوسی ایشن پاکستان کے مرکزی صدر پروفیسر لیاقت علی صدیقی ،مرکزی سیکرٹری جنرل پیر سید شہبازاحمدسیفی،مرکزی رابطہ سیکرٹری مولانا ابوالحسنین فدا حسین قادری ،حافظ سفارش علی نعیمی اورمفتی بلال فاروق نعیمی نے گزشتہ روز نعیمین سیکرٹریٹ سے جاری اپنے ایک بیان میں کیا۔

پروفیسر لیاقت علی صدیقی نے مزید کہا کہ امریکہ میں ہونے والی گستاخانہ خاکوں کی نمائش کیخلاف 8 مئی جمعتہ المبارک کو صوبائی دارالحکومت سمیت ملک بھر میں’’یوم مذمت‘‘منایا جائے گا۔’’تحفظ ناموس رسالت اور ہماری ذمہ داریاں ‘‘ کے عنوان سے خطبات جمعہ دیئے جائینگے۔نیزخطبات جمعہ میں مذمتی قراردادیں بھی منظور کی جائینگی۔

متعلقہ عنوان :