مسلم لیگ(ن) ضلع شکارپور کے جنرل سیکریٹری نے کارکنوں کو بلدیاتی انتخابات کیلئے بھرپورتیاری کی ہدایت کردی

منگل 5 مئی 2015 19:27

شکارپور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 مئی۔2015ء ) مسلم لیگ(ن) ضلع شکارپور کے جنرل سیکریٹری ڈاکٹر بشیر بروہی کا خانپور میں طوفانی دورہ کارکنوں کو پارٹی کا کام تیز کرنے کے ساتھ بلدیاتی انتخابات کے لیے بھرپورتیاری کی ہدایت کردی، تحصیل خانپور ، سٹی خانپور سمیت یونین کونسل کے عہدیداروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی تفصیلات کے مطابق: مسلم لیگ(ن) ضلع شکارپور نے بلدیاتی انتخابات کے لیے متحرک ہو گئی ہے اس حوالے سے مسلم لیگ (ن) کے ضلعی جنرل سیکریٹری ڈاکٹر بشیر احمد خان بروہی نے گذشتہ دن اچانک خانپور تحصیل کے تنظیمی طوفانی دورے پر نکلے جہاں وہ سٹی شکارپور کے صدر علی احمد خان ملک ، سٹی سیکریٹری جنرل عبدالحکیم آرائیں کے ہمراہ خانپور کے صدر بشیر نون جنرل سیکریٹری احمد قریشی ، سینئر نائب صدر خلیل احمد انصاری ، سٹی صدر ڈاکٹر زاہد خان انصاری و دیگر عہدیداروں کارکنوں کے ساتھ میٹنگ کی اور تنظیمی کام تیز کرنے کے ساتھ آنے والے بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے کے لیے بھرپور تیاری کی ہدایت کردی ہے اس موقعے پر ڈاکٹر بشیر احمد بروہی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان خود کھلا ہوا تھیلا ہے جس کی بلی کی بھی معیار نہیں مسلم لیگ (ن) مقبول ترین پارٹی ہے وزیراعظم نوازشریف کی ملک کی عوامی خدمات سے عمران خان بوکھلا گئے ہیں اب سعد رفیق کے خلاف بھنگڑے لگا رہے ہیں کل خود ہی شکست فاش اور ہزیمت کا سامنا کریں گے عمران خان کو مسلم لیگ (ن) کی مقبولیت فوبیا ہو چکی ہے عمران خان نے پارلیامینٹ کو جعلی کہہ کر پھر خود جعلی بن کر گائے کی دم کے ساتھ پارلیامینٹ میں گھس آئے جس کے پاس حلال اور حرام کی کوئی تمیز نہیں ہے مسلم لیگ (ن) بلدیاتی انتخابات میں بھر پور کامیابی حاصل کرے گی جس طرح کنٹومینٹ بورڈ میں مخالفین کو عبرتناک شکست دی اور بلدیاتی الیکشن میں بھی بری طرح شکست دیں گے ، انہوں نے کہا کہ کراچی میں آپریشن کے بعد کراچی سمیت پوری سندہ میں امن کی بحالی کا کریڈٹ وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کوجاتا ہے

متعلقہ عنوان :