ڈاکٹر وحیدالرحمان کا قتل علم کا قتل ہے درسگاہوں اور استاد کا تحفظ کرنے میں حکومت ناکام ہو گئی،اسلامی تحریک طلبہ کے مر کزی چیئرمین غلام عباس صدیقی او

منگل 5 مئی 2015 18:52

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 مئی۔2015ء) اسلامی تحریک طلبہ پاکستان کے مر کزی چیئرمین غلام عباس صدیقی اور مرکزی صدرشاہد نذیرنے جامعہ کراچی شعبہ ابلاغ عامہ کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر وحید الرحمان کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہاساتذہ کا تحفظ یقینی بنایا جائے اساتذہ کا قتل درسگاہوں کا برباد کرنے کی گھناؤنی سازش ہے جسے کسی قیمت پر قبول نہیں کیا جا سکتا، ڈاکٹر وحیدالرحمان کا قتل علم کا قتل ہے درسگاہوں اور اساتذہ کا تحفظ کرنے میں حکومت سندھ ناکام ہو گئی اساتذہ کو تحفظ فراہم کیاجائے تاکہ علم کے چراغوں اساتذہ کرام کا تحفظ یقینی ہوسکے،دہشت گرد شہرقائد میں دھندناتے پھر رہے ہیں انھیں لگام ڈالنے کیلئے تادیبی کاروائی عمل میں لائی جائے کراچی میں امن قائم کرنے کیلئے رینجر نے اہم کردار ادا کیا کراچی کو دہشت گردوں سے آزاد کروا کر پاکستان کو ترقی کی شاہراہ پر گامزن کیا جاسکتا ہے نامزد دہشت گردوں کے ساتھ انکے سرپرستوں کو بھی گرفتار کرکے انجام تک پہنچایا جائے اس کے بغیر کراچی کا مان بحال نہیں ہوگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے ڈاکٹر وحید الرحمان کے قاتلوں کے گرفتار کرکے عبرت ناک سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :