فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کی نے لاہور میں 33 ویں فری میڈیکل سنٹر کا آغاز کردیا

منگل 5 مئی 2015 18:45

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 مئی۔2015ء) فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کی جانب سے لاہور شہر میں 33 ویں فری میڈیکل سنٹر کا آغاز کردیا گیا۔ میڈیکل سنٹر نادرآباد بیدیاں روڈ پر شروع کیا گیا ہے جہاں روزانہ درجنوں لوگ اس فری میڈیکل سنٹر سے مستفید ہوسکے گے ۔ میڈیکل سنٹر کے آغاز کے موقع پر ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا بھی انعقاد کیا گیا جہاں اسپشلٹ ڈاکٹروں نے 260 کا طبی معائنہ کیا گیا اور FIF کی جانب سے ادویات بھی مفت فراہم کی گئیں ۔

(جاری ہے)

کیمپ کی نگرانی جماعۃ الدعوۃ ڈیفنس کے مسؤل مشتاق احمد نے کی جبکہ علاقہ مکینوں نے فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کی اس کاوش کو پسند کیا اور کہا کہ ایسے میڈیکل سنٹر سفید پوش افراد کے لیے ایک نعمت سے کم نہیں ۔ کمپ کے نگران مشتاق احمد نے کہا کہ انسانیت کی خدمت کرنا سنت نبوی ﷺ اور شعار اسلام میں سے ۔ فلاح انسانیت فاؤنڈیشن نے ہمیشہ مستحق لوگوں کی ترجیح دینے کی اپنی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے اس میڈیکل سنٹر کا آغاز کیا ہے۔ ایسے فری میڈیکل سنٹرز کے دائرہ کار میں وسعت کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا تاکہ مستحقین کو ریلیف ملتا رہے ۔

متعلقہ عنوان :