ا لُامۃ لائرز فورم کے زیر اہتمام(کل) ’’ معرکہ بالاکوٹ اور تحریک آزادی کشمیر‘‘ کے عنوان پر سیمینار منعقد ہو گا

منگل 5 مئی 2015 18:45

ئلاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 مئی۔2015ء) تحریک آزادی کشمیر اور ا لُامۃ لائرز فورم کے زیر اہتمام 6 مئی سہ پہر 3بجے’’ معرکہ بالاکوٹ اور تحریک آزادی کشمیر‘‘ کے عنوان پر سیمینارمقامی ہوٹل میں منعقد ہو گا۔سیمینار میں ممتازسیاسی،مذہبی قائدین،قومی دانشور،ماہر قانون اور وکلاء رہنما اظہار خیال کریں گے جبکہ سرینگر سے ممتاز حریت رہنما ٹیلیفونک خطاب کریں گے۔

(جاری ہے)

سیمینار میں 6مئی1831کے سید احمد شہید اور شاہ اسماعیل شہید کی سرکردگی میں لڑے جانے والے کے تاریخی معرکہ بالاکوٹ کے شہدا کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا جبکہ اس دن کے معرکہ کی روشنی میں مقبوضہ کشمیر کی تازہ ترین صورت حال، حریت رہنماؤں اور عوام کی گرفتاریوں،قتل عام،ہندو پنڈت بستیوں کے حوالے سے گفتگو کی جائے گی اور کشمیر کی آزادی کا لائحہ عمل پیش کیاجائے گا۔