بہاولپور سولر پاور منصوبہ پنجاب کی خوشحالی کا باعث بنے گا ‘راجہ عدیل

منگل 5 مئی 2015 18:43

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 مئی۔2015ء) تاجر رہنما ، ایگزیکٹو ممبر لاہور چیمبرز آف کامرس اینڈانڈسٹریز وانجمن تاجران لوہا مارکیٹ شہید گنج (لنڈا بازار)لاہورکے سینئر نائب صدر راجہ عدیل نے کہا ہے کہ بہاولپور سولرمنصوبہ پنجاب کی خوشحالی کا باعث بنے گا ۔ پنجاب حکومت کی طرف سے بہاولپور میں پہلے شمسی بجلی گھر سے ابتداء میں 100میگل واٹ بجلی کی پیداوار خوش آئند ہے دسمبر تک شمسی بجلی گھر سے 1000 میگا واٹ بجلی پیدا ہوگی ۔

انہوں نے کہا کہ شمسی بجلی گھر کی تعمیر سے توانائی بحران کے خاتمہ میں مدد ملے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کی توانائی بحران کے لیے کول پاور پلانٹس، شمسی توانائی پلانٹ اور دیگر منصوبے درست سمت قدم ہے اور ان کی تکمیل سے پنجاب اندھیروں سے روشنیوں کی طرف لوٹ آئے گا۔راجہ عدیل نے حکومت کی جانب سے صنعتی مقاصد کیلئے بجلی کی لوڈ شیڈنگ میں کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ حکومت صنعتی اداروں کو لوڈ شیڈنگ سے مستثنیٰ قرار دے تاکہ صنعت کا پہیہ مسلسل چلتا رہے ۔انہوں نے کہا کہ انڈسٹریز کو لوڈ شیڈنگ سے مستثنیٰ قرار دینے سے ملک کی ایکسپورٹ میں اضافہ ہوگا ،ملکی ایکسپورٹ بڑھے گی تو حکومت کو وافر ریونیو مہیا ہوگا اور حکومت مالی بحران سے نکل آئے گی۔

متعلقہ عنوان :