ماڈل ٹاؤن کے ایک قاتل کے اقتدار کا سورج غروب ہو گیا ہے ،باقی بھی جلد انجام سے دوچار ہونگے،محمد اکرم رضوی

منگل 5 مئی 2015 18:40

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 مئی۔2015ء ) انجمن طلبہ اسلام پاکستان کے مرکزی رہنماؤں ریحان طاہر چوہدری ،محمد اکرم رضوی نے کہا ہے کہ ماڈل ٹاؤن کے ایک قاتل کے اقتدار کا سورج غروب ہو گیا ہے ،باقی بھی جلد انجام سے دوچار ہونگے ۔دہشتگردوں کے سہولت کاروں پر ہاتھ ڈالنے میں مصلحت آڑے نہیں آنی چاہے۔ فوجی عدالتوں کو ختم کرنے کی سازشیں ہورہی ہیں ۔

الطاف حسین کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی ہو نی چاہیئے کیونکہ عوام کو ریاستی اداروں کے خلاف اکسانا اور را سے مدد مانگنا سنگین معاملہ ہے جسے نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ ریاستی اداروں کا احترام سب کا فرض ہے ۔ پاک فوج دہشتگردی کے خاتمہ کیلئے بے مثال قربانیاں دے رہی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کشمیر سے لاہور پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا پاک فوج پر تنقید کھلی غداری اور بغاوت ہے۔

(جاری ہے)

پاک فوج کو متنازعہ بنانے کی عالمی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔عسکر ی ونگ رکھنے والی جماعتوں پر پابندی لگائی جائے۔قانون شکن عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا بعض مذہبی جماعتیں حرمین شریفین کے دفاع کے نام پر ذاتی مفادات کا کھیل کھیل رہی ہیں ۔ ریال پرست مذہبی رہنما فرقہ واریت کو فروغ دے رہے ہیں۔ انجمن کے قائدین نے کہا فوج کاالطاف کے بیان پر سخت رد عمل قوم کے دل کی آواز ہے۔

دفاعی اداروں کے خلاف بیان بازی کرنے والے ملک کے خیر خواہ نہیں ہو سکتے ۔ملک چند شاہی خاندانوں کے نرغ میں ہے۔کراچی میں ٹارگٹ کلنگ پر قابو نہیں پایا جا سکا۔پروفیسر و حید الرحمن کی ٹارگٹ کلنگ علم دشمنی کی بدترین مثال ہے۔ پروفیسر و حید الرحمن کے قاتل گرفتار کئے جائیں ۔ ظالمانہ طبقاتی نظام کا خاتمہ کیا جائے ۔