دہشت گردی سے پاک پاکستان قوم کا عزم ہے: آرمی چیف راحیل شریف

muhammad ali محمد علی منگل 5 مئی 2015 18:35

دہشت گردی سے پاک پاکستان قوم کا عزم ہے: آرمی چیف راحیل شریف
راولپنڈی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 5 مئی 2015 ء) آرمی چیف راحیل شریف کا کہنا ہے کہ دہشت گردی سے پاک پاکستان قوم کا عزم ہے۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کی گئی پریس ریلیز کے مطابق جنرل ہیڈ کوارٹر میں آرمی چیف راحیل شریف کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس میں پاک فوج کےپیشہ وارانہ امور اور ملک سلامتی کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں اعلی عسکری قیادی کی جانب سےپاکستان میں بھارتی خفیہ ایجنسی "را" کی جانب سے پھیلائی جانے والی دہشت گردی پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف کا کہنا تھا کہ آپریشن ضرب عضب نے دہشت گردوں کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے، دہشت گردی سے پاک پاکستان قوم کا عزم ہے۔ کراچی آپریشن کے حوالے سے آرمی چیف کا کہنا تھا کہ کراچی آپریشن مکمل طور پر غیر سیاسی ہے، دہشت گردوں اور جرائم پیشہ افراد کیخلاف آپریشن بلاامتیاز جاری رہے گا اور آپریشن منطقی انجام تک پہنچا کر دم لیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :