پیپلز پارٹی جمہوریت کی گاڑی کو کبھی بھی ڈی ریل نہیں ہونے دے گی‘ عابد حسین صدیقی

منگل 5 مئی 2015 18:31

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 مئی۔2015ء) پیپلز پارٹی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی پہلے ہی 2013 کے انتخابات کو آر او اور پی او کا الیکشن قرار دے چکی ہے جس کا عملی ثبوت این اے 125 کے فیصلے نے ثابت کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

یہاں سے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ 2013 ء کے عام انتخابات میں بڑے پیمانے پر ہونیوالی جعلسازی کے منظرعام پر آنے کے خوف سے حکمران جوڈیشل کمیشن بنانے گریزاں تھے آج پیپلز پارٹی کا موقف درست ثابت ہو گیا۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی جمہوریت کی گاڑی کو کبھی بھی ڈی ریل نہیں ہونے دے گی۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے اپنے سیاسی مطالبات منوانے کے لئے غلط طریقہ اپنایا۔ پیپلز پارٹی ہر مسئلہ کے حل کے لئے مناسب فورم پر آواز بلند کرنے کی حامی ہے۔

متعلقہ عنوان :