خواجہ سعد رفیق اپنے بیان کے مطابق سیاست چھوڑ دیں ‘ انجینئر یاسر گیلانی

منگل 5 مئی 2015 18:31

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 مئی۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف لاہور کے نائب صدر انجینئر یاسر گیلانی نے کہا ہے کہ خواجہ سعد رفیق اپنے دیئے ہوئے بیان کے مطابق سیاست چھوڑ دیں کیونکہ وہ نااہل ہو چکے، مسلم لیگ (ن) کی حکومت کرپٹ وزیروں مشیروں کی کمی نہیں وہ جس طرح سے اقتدار میں آئے ہیں پوری قوم کو پتا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز میاں مبشر یعقوب، محمد اعظم ورک، عدنان سہیل، میاں اظہر محمود، لعل محمد خان، راز خان، حاجی امیر خان، سیف اﷲ خان، حاجی نذیر، آغ خان، جیدا گجر، علی عدنان، عمران آرائیں، رئیس خان، وکیل خان اور امان اﷲ خان کے ہمراہ اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کیا، انہوں نے مزید کہا کہ حکمران جماعت میں عقل کے اندھوں کی جماعت ہے ان کی حکومت دھاندلی کی نظر ہونے والی ہے 2015 انتخابات کا سال ہے کارکن انتخابات کی تیاری کریں۔

متعلقہ عنوان :