ابھی اور بہت سارے دھاندلی کے بے تاج بادشاہ بے نقاب ہونے والے ہیں‘ سعدیہ سہیل رانا

منگل 5 مئی 2015 18:30

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 مئی۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کی جنرل سیکرٹری شعبہ خواتین و رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانانے کہا ہے کہ آر اوز کی غلطی ماننے والے خواجہ سعد رفیق اپنی غلطی پر قوم سے معافی مانگتے نظر آئیں گے، ابھی اور بہت سارے دھاندلی کے بے تاج بادشاہ بے نقاب ہونے والے ہیں ۔

(جاری ہے)

کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میاں برادران کی سیاست تنزلی کی طرف رواں دواں ہے دھاندلی کے ریکارڈ بنانے والوں کو اب چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی۔ ملک کے خزانے کو اشتہاری مہم پر ضائع کرنے والوں کا احتساب بہت ضروری ہے روایتی حکمرانوں نے پاکستان کو نا قابل تلافی نقصان پہنچایا۔ انہوں نے کہا کہ قوم کی دولت لوٹنے والوں کو حساب دینا ہو گا۔