گراں فراشی اور ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف ہر سطح پر کارروائی کی جائیگی‘ سستے رمضان بازاروں میں عوام کو سہولتوں کی فراہمی کے انتظامات پہلے سے بڑھ کرسکئے جائینگے

صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے خزانہ رانا بابرحسین کا بیان

منگل 5 مئی 2015 18:30

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 مئی۔2015ء) صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے خزانہ رانا بابرحسین نے کہا ہے کہ گراں فراشی اور ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف ہر سطح پر کارروائی کی جائیگی ۔منگل کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ سستے رمضان بازاروں میں عوام کو سہولتوں کی فراہمی کے انتظامات پہلے سے بڑھ کرسکئے جائیں گے۔رمضان بازاروں میں یوٹیلٹی سٹورز کے خصوصی سٹال بھی لگائے جائیں گے۔

(جاری ہے)

پنجاب میں مدنی دسترخوانوں کی تعداد میں خاطر خواہ اضافہ کیا جائے گا۔عوام کو معیاری اشیاء کی سستے داموں فراہمی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا ۔رمضان بازاروں کی سکیورٹی کا فول پروف نظا م و ضع کیاجائے گا ۔رمضان بازاروں کے حوالے سے موثر مانیٹرنگ کا نظام بھی وضع کیا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ حکومت پنجاب پورا سال عوام کو سستی اشیاء فراہم کرتی ہے ۔اتوار بازاروں میں مناسب نرخوں پر اشیاء خورد و نوش دستیاب ہوتی ہیں اور یہاں سے ہر کوئی اپنے ضرورت کے مطابق چیزیں خرید سکتا ہے۔ سستی اور معیاری اشیاء کی فراہمی حکومت کی ذمہ داری ہے۔