خیبر پختونخواہ کے حلقہ پی کے 95 لوئر دیرمیں ضمنی انتخابات 7 مئی کو ہونگے

منگل 5 مئی 2015 18:23

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 مئی۔2015ء) خیبر پختونخواہ کے حلقہ پی کے 95 لوئر دیرمیں ضمنی انتخابات سات مئی کو ہونگے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حلقہ پی کے 95لوئر دیر کی نشست سابق صوبائی وزیر خزانہ سراج الحق کے مستعفی ہونے کے باعث خالی ہوئی تھی ۔

(جاری ہے)

حلقہ پی کے 95 کے ضمنی انتخابات کل بدھ سات مئی کو ہونگے پی کے 95 کے ٹوٹل ووٹرز کی تعداد ایک لاکھ چالیس ہزار 743ہیں ان میں چھیاسٹھ ہزار 926 مرد اور 57ہزار 817 خواتین کے ووٹرز ہیں ۔ رپورٹ کے مطابق پی کے 95 میں کل 85پولنگ سٹیشن قائم کئے گئے ہیں ان میں 33پولنگ سٹیشن انتہائی حساس جبکہ 42 حساس قرار دیئے گئے ہیں حلقے میں پولیس اور ایف سی کے سینکڑوں اہلکاروں کے حساس مقامات پر تعینات کردیا گیا ہے ۔