پا کپتن شہر کو گیس پر یشر میں کمی، رات 8 سے ساڑھے 10 بجے تک غیر اعلا نیہ لو ڈشیڈنگ

منگل 5 مئی 2015 18:23

پاکپتن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 مئی۔2015ء) محکمہ سوئی گیس نے پا کپتن شہر کو گیس کے پر یشر میں کمی کرکے رات 8 بجے ست رات ساڑھے 10 بجے تک غیر اعلا نیہ گیس کی لو ڈشیڈنگ شروع کردی۔شام کے اوقات میں کھا نا پکانا میں دشواری کا سامنا۔صارفین کا ارباب اختیار سے نو ٹس لیکر زمہ داروں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ ۔بتایاگیا ہے کہ محکمہ سوئی گیس نے گرمی کی شد ت میں اضا فہ ہوتے ہی اچانک پا کپتن کو فراہم کی جانیوالی گیس کا کو ٹہ کم کر تے ہوئے گیس پر یشر میں نمائیاں کمی کردی ہے ۔

(جاری ہے)

شام ڈھلتے ہی پاکپتن کے محلہ انعام آباد ،شاداب کا لو نی ، عید گاہ ، کار خا نہ حاجی خورشید ،محلہ غلہ منڈی ،ہسپتال روڈ پر گیس کا پر یشر کم ہو نا شروع ہو جا تا ہے جس کی وجہ سے گھر یلو سارفین کو گھر میں رات کا کھانا پکانے میں بھی شد ید دشواری کا سا منا کر نا پڑ رہا ہے ۔صارفین نے گیس کے پر یشر میں کمی کو سخت تنقید کا نشانہ بنا تے ہوئے کہا کہ اب سردی تو نہیں جس کے دوران پر یشر کی کمی کا بہانہ بنا کر سوئی گیس کا عملہ گیس کی بندش یا لو ڈشیڈنگ کر ے انہوں نے کہا کہ شہر یوں کوبلا جواز تنگ کر رہا ہے صارفین نے ارباب اختیار سے نو ٹس لیکر ذمہ داروں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیاہے۔

متعلقہ عنوان :