چا ئے کی صنعت ملکی معیشت میں اہم کردار ادا کر رہی ہے ؛نائب صدر ایف پی سی سی آئی

منگل 5 مئی 2015 18:11

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 مئی۔2015ء) فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈ سٹر ی کے سنیئر نا ئب صدر عبدالرحیم جانو نے کہا کہ چا ئے کی صنعت ملکی معیشت میں اہم کردار ادا کر رہی ہے ۔ یہ بات انہوں نے پاکستان ٹی ایسو سی ایشن کے ساتھ ایک ملاقا ت میں کہی جنہو ں نے وفد کے ہمراہ فیڈریشن ہا ؤ س کا دور ہ کیا ۔ اس ملا قات میں رفق سلیمان ، سمیع اﷲ، الطاف ، اشر ف اور دیگر نے بھی شر کت کی ۔

عبدالر حیم جا نو نے کہاکہ فیڈریشن چیمبر آف کامرس پی ٹی اے کے مسائل کے حل کے لیے پو ری طر ح سے سہو لیت فرا ہم کر یگی انہوں نے با ہمی تجا رت کے فر وغ کے لیے پی ٹی اے کے کردار کو سر اہا ۔ انہوں نے با ہمی تجا رتی سر گر میاں بڑ ھا نے اور ملکی معا شی خو شحالی کے لیے بز نس کمیونٹی کے اتحا د پر زور دیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پی ٹی اے کے چیئر مین خالد پو ری نے بتا یا کہ چا ئے ہما رے ملک میں استعمال ہو نے والی سب سے بڑا آئٹیم ہے ۔

لیکن بد قسمتی سے مختلف راستوں سے بد تر ین اسمگلنگ کی وجہ سے پوری صنعت بر ی طر ح متا ثر ہو رہی ہے ۔ انہوں نے تجو یز دی کہ حکومت چا ئے کی امپورٹ پر ڈیوٹیوں اور ٹیکسوں کی شر ح میں کمی کر ے تا کہ چا ئے کی اسمگلنگ کی رو ک تھا م ہو سکے ۔ انہوں نے تجو یز دی کہ آنے والے بجٹ میں امپورٹ ڈیوٹی 10فیصد سے کم کر ے 5فیصد سیلز ٹیکس کی شر ح 17فیصد سے کم کر کے 6فیصد انکم ٹیکس کی شر ح 6فیصد سے کم کر کے 3فیصد اور ایڈوانس سیلز ٹیکس زیرو شر ح پر کی جا ئیں ۔

اس سے چا ئے کی اسمگلنگ میں کمی آئے گی ۔ کیو نکہ ڈیو ٹیوں اور ٹیکسوں کی وجہ سے لیگل امپورٹ کی حوصلہ شکنی ہو رہی ہے اور اسمگلنگ کی حوصلہ افزائی ہو رہی ہے ۔ جس کی وجہ سے حکومت کو سالا نہ 12بیلین رو پے کا نقصا ن ہو رہا ہے ۔ عبدالرحیم جا نو نے چیئرمین پی ٹی اے کو تجو یز دی کہ اپنی بجٹ تجا ویز فو ری طو ر پر فیڈریشن چیمبر آف کامرس میں جمع کرائے جا ئیں تا کہ حکومت کو با قاعدہ ارسال کی جا سکیں ۔ انہوں نے یقین دلا یا کہ فیڈریشن چیمبر آف کامرس کی طر ف پی ٹی اے کی مسائل اور تجا ویز ایف بی آرکے چیئر مین کو ایک خط کے ذریعے بھی با قاعدہ بھیجی جا ئیں گی ۔