جامعہ اردو،ایم اے سال اول و دوم (پرائیویٹ)کے امتحانی فارم500 روپے لیٹ فیس کیساتھ 7 سے 18مئی 2015تک جمع کرائے جاسکتے ہیں

منگل 5 مئی 2015 17:56

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 مئی۔2015ء)وفاقی اردویونیورسٹی کے ناظم امتحانات پروفیسر ڈاکٹر مسعود مشکور کے مطابق ایم اے سال اول و دوم (پرائیویٹ)کے امتحانی فارم500 روپے لیٹ فیس کے ساتھ 7 سے 18مئی 2015تک جمع کرائے جاسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

طلبا کو ہدایت ہے کہ وہ اپنے امتحانی فارم گلشن اقبال کیمپس،ایم ایس سی بلاک(مین گیٹ) اورعبدالحق کیمپسپر قائم کاؤنٹرزسے لازمی چیک کروالیں ۔ایم اے سال اول و دوم کی امتحانی فیس3500 روپے جبکہ فارم کی قیمت 200 روپے مقرر کی گئی ہے ۔