اورنگی ٹاؤن میں قلت آب کی صورتحال کو بہتر نا بنایا گیاتو ایم ڈی واٹر بورڈ کے آفس کا گھیراؤ کریں گے ،محبوب عالم

منگل 5 مئی 2015 17:54

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 مئی۔2015ء) حق پرست رکن قومی اسمبلی محبوب عالم نے کہاہے کہ اگر محکمہ فراہمی آب کے افسران اپنا قبلہ درست ناکیا اور اورنگی ٹاؤن میں قلت آب کی صورتحال کو بہتر نا بنایا گیاتو حق پرست اراکین اسمبلی عوام کے ہمراہ ایم ڈی واٹر بورڈ آفس کا گھر اؤ کریں گے ان خیالات کااظہار انہوں نے ڈبلیو ٹی ایم واٹر بورڈ ظفر پلیجو (چیف انجینئر) آصف قادری ، واثق احمد ہاشمی ،اور اے ای ای فہیم سے میٹنگ کے دوران کیا رکن اسمبلی نے اورنگی ٹاؤن میں فراہمی آب کا مسئلہ ہنگامی بنیادوں پر حل کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اگر اورنگی ٹاؤن میں فراہمی آب کا مسئلہ ہنگامی طورپر حل نہ کیا گیا تو عوامی انتشار پر قابو پانا ممکن نہ ہوگا لہذا واٹر بورڈ کے ذمہ داران اورنگی کو مقررہ کوٹے کے مطابق پانی کی ترسیل کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کو جلد از جلد حتمی شکل دیں انہوں نے محکمہ فراہمی آب کے افسران سے کہاکہ ادارے کی جانب سے اگر وسائل کی فراہمی کے حوالے سے کسی دشواری کا سامنا ہے تو ہمیں بتایا جائے تاکہ حق پرست نمائندے ایم ڈی واٹر بورڈ سے اس سلسلے میں بات کرسکیں اجلاس میں موجود محکمہ فراہمی آب کے افسران نے حق پرست رکن اسمبلی کو یقین دلایا کہ اورنگی ٹاؤن میں فراہمی آب کی صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے ادارے کی جانب سے ہر ممکن تعاؤن فراہم کیا جارہا ہے اور امید ہے کہ عنقریب اورنگی ٹاؤن میں پانی کی ترسیل میں بہتری آجائے گی اجلاس میں علاقہ معززین نے اپنے اپنے علاقوں میں فراہمی آب کی صورتحال کے حوالہ سے حق پرست رکن اسمبلی کو آگاہ کیا۔

متعلقہ عنوان :