ایم کیوایم کے مرکز سے گرفتار فرحان شبیر عرف ملا کو گواہ نے پولیس اہلکارقتل کیس میں شناخت کرلیا

منگل 5 مئی 2015 17:52

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 مئی۔2015ء) ایم کیوایم کے مرکز سے گرفتار فرحان شبیر عرف ملا کو گواہ نے پولیس اہلکارقتل کیس میں شناخت کرلیا ایم کیو ایم کے مرزک نائز زیرو سے گرفتار ملزم فرحان شبیر عرف ملا کو کراچی کی مقامی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں اس کی پولیس اہلکار احسان قتل کیس میں لایا گیا تھا ملزم کو گواہ نے شناخت کرلیا فرحان پر الزام تھا کہ اس نے دوہزار چھہ میں الفلاح تھانے کی حدود میں احسان نامی پولیس اہلکار کو فائرنگ کرکے قتل کیا جبکہ ایم کیو ایم کے مرزک سے گرفتار ملزمان نعیم عرف گڈو اور حبیب کو بھی زیشان اکرم قتل کیس مٰن کراچی کی مقامی عدالت میں پیش کیا جہان گواہ نے دونوں ملزمان کو شناخت کیا دونوں پر الزام ہے کہ انہوں نے دوہزار سات میں سعود آباد تھانے کی حدود میں فائرنگ کرکے پولیس اہلکار زیشان اکرم کو قتل کیا تھا ۔

متعلقہ عنوان :